ETV Bharat / city

رئیل کشمیر ایف سی کا آئی ایف اے شیلڈ میں فاتحانہ آغاز

رئیل کشمیر ایف سی نے پیرلیس ایس سی کو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز میچ میں 1-2 سے شکست دے کر 123 واں آئی ایف اے شیلڈ 2020 میں اپنی مہم کا فاتحانہ آغاز کیا۔

real kashmir
رئیل کشمیر ایف سی
author img

By

Published : Dec 6, 2020, 7:14 PM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے ایسٹ بنگال گراؤنڈ میں کھیلے گئے 123 آئی ایف اے شیلڈ کے چوتھے میچ میچ میں مہمان ٹیم رئیل کشمیر اور پیرلیس ایس سی کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔

دونوں ٹیموں نے جارحانہ انداز میں کھیل کا آغاز کیا۔ ایک دوسرے پر پے درپے حملے کی بدولت میچ پر اپنی اپنی گرفت مضبوط بنانے کی کوشش کی۔

کھیل کے 20 ویں منٹ پر اتم رائے نے گول کرکے میزبان ٹیم پیرلیس ایس سی کو ایک صفر کی سبقت دلائی۔ مگر میزبان ٹیم پیرلیس ایس سی کی ایک صفر کی چند منٹوں تک ٹک نہیں سکی۔

کھیل کے 25ویں منٹ پر سی لینگدو نے گول کرکے رئیل کشمیر ایف سی کو 1-1 کے اسکور پر لاکھڑا کر دیا۔

لینگدو کا یہ گول رئیل کشمیر ایف سی کے لئے لائف لائن ثابت ہوا۔ پوری ٹیم جارحانہ کھیل کی بدولت میزبان ٹیم پر حاوی ہو گئی۔

کھیل کے 32 ویں منٹ پر فاروق دانش نے گول کرکے اپنی ٹیم رئیل کشمیر ایف سی کو 1-2 کی سبقت دلائی جو پہلے ہاف تک برقرار رہی۔

کھیل کے دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں کے درمیان جارحانہ کھیل دیکھنے کو ملا دونوں جانب سے پے در پے حملے ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایف اے شیلڈ 2020: محمڈن اسپورٹنگ کا فاتحانہ آغاز

کھیل کے اختتام تک میزبان ٹیم پیرلیس ایس سی اسکور برابر کرنے کے لئے جدوجہد کرتی رہی مگر مہمان ٹیم کی دفاعی دیوار میں شگاف ڈالنے میں ناکام رہی۔

رئیل کشمیر ایف سی کی ٹیم نے 1-2 سے میچ جیت کر آئی ایف اے شیلڈ 2020 میں اپنی مہم کا فاتحانہ آغاز کیا۔

آئی ایف اے شیلڈ کے پہلے میچ شہرہ آفاق ٹیم محمڈن اسپورٹنگ نے خضرپور ایس سی کو یکطرفہ میچ میں 0-4 شکست دے کر 123ویں آئی ایف اے شیلڈ میں فاتحانہ آغاز کیا۔

اس کے علاوہ یوناٹئیڈ ایس سی نے گوکھلم کیرالہ ایف سی کو ایک صفر سے شکست دی۔ آئی ایف اے شیلڈ میں انڈین ایروز اور سدھرن سمیتی کے درمیان کھیلا گیا میچ ایک ایک گول سے ڈرا رہا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.