مغربی بنگال میں گزشتہ چند دنوں سے کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں تیزی سے کمی درج کی گئی ہے، لیکن محکمہ صحت کے لئے اموات شرح میں اتار چڑھاؤ تشویش کا باعث ہے۔ Omicron, Delta driving 3rd COVID-19 wave in Kolkata
ریاست میں کورونا وائرس کے 6980 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ جو گزشتہ کل کے مقابلے میں ڈھائی ہزار کم ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریاست میں 36 لوگوں کی کورونا وائرس کی وجہ سے موت ہوئی ہے. گزشتہ کل بھی چوبیس گھنٹوں میں اتنے ہی لوگوں کی موت کی تصدیق ہوئی تھی۔
مغربی بنگال محکمہ صحت کے مطابق ریاست میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 19 لاکھ 65 ہزار 245 تک پہنچ چکی ہے۔ کولکاتا میں ایک دن میں 973 جبکہ شمالی 24 پرگنہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 951 لوگوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
محکمہ صحت کے لئے دارالحکومت کولکاتا اور شمالی 24 پرگنہ میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش برقرار ہے۔
ریاست میں کورونا وائرس کے سبب مرنے والوں کی تعداد اب تک 20 ہزار 338 تک پہنچ چکی ہے۔ اموات شرح میں کمی نا آنے پر محکمہ صحت نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھیں:Corona Guidelines in West Bengal: مغربی بنگال میں کورونا گائیڈ لائن میں راحت کا اعلان
محکمہ صحت کے مطابق ریاست میں چھ کروڑ 85 لاکھ 95 ہزار 798 لوگ اب تک کورونا ویکسین لے چکے ہیں، جن میں کورونا ویکسین کا پہلا ڈوسز لینے والوں کی تعداد چار کروڑ 76 لاکھ 95 ہزار 952 ہیں۔