مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے کانکی نارہ اسٹیشن پر جوٹ مل کے مزدوروں نے کارخانہ کھلوانے کا مطالبہ کرتے ہوئے لوکل ٹرین خدمت میں رخنہ ڈالی جس ایک گھنٹے تک سیالدہ مین سیکشن میں لوکل ٹرین خدمات پوری طرح سے متاثر رہی Workers Protest at Kanki Nara Station۔
مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے کانکی نارہ اسٹیشن پر جوٹ مل کے مزدوروں نے کارخانہ کھلوانے کا مطالبہ کرتے ہوئے لوکل ٹرین خدمت میں رخنہ ڈالی۔
ریلوے ٹریک پر جوٹ مل کے مزدوروں کے احتجاجی دھرنے کے سبب ایک گھنٹے تک سیالدہ مین سیکشن میں لوکل ٹرین خدمات پوری طرح سے متاثر رہی جس سے عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔
ذرائع کے مطابق کانکی نارہ اور نئی ہٹی کے درمیان واقع ریلائنس جوٹ مل کو آج اچانک بند کر دیا Workers upset over closure of Reliance Jute Mill۔ مزدور آج صبح ڈیوٹی پر آئے تو وہ گیٹ پر ورک آف سسپنش کا نوٹس Works of Suspension Notice دیکھ کر برہم ہو گئے۔
مشتعل مزدوروں نے کانکی نارہ اسٹیشن پر احتجاج شروع کر دیا۔ جس سے لوکل ٹرین خدمات ٹھپ ہوگئی۔
ریلوے پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا اور مزدوروں کو سمجھا کر ریلوے ٹریک سے ہٹا کر ٹرین خدمات دوبارہ بحال کرائی۔
مشرقی ریلوے کے پی آر او ایکلبھا مکھرجی نے کہا کہ مزدوروں کے احتجاج کے سبب سیالدہ مین سیکشن میں ایک گھنٹے تک ریل خدمات متاثر رہی۔ جلد ہی حالات کو قابو میں کر لیا گیا.
ریلوے پولیس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس معاملے میں کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
مزید پڑھیں:
مزدوروں نے کہا کہ ریلائنس جوٹ مل کے گیٹ پر بغیر کسی وجہ کے کارخانے کو بند کرنے کا نوٹس لگا دیا گیا. مل انتظامیہ اس سلسلے میں کسی کے ساتھ بات چیت کرنے کے لئے تیار نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ مل انتظامیہ نے ہمیں سڑکوں پر آنے کے لئے مجبور کیا۔ جوٹ مل میں جلد سے جلد کام دو بارہ شروع نہیں تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔