ETV Bharat / city

Preparations to Welcome Ramadan: جنوبی 24 پرگنہ میں ماہ رمضان المبارک کے استقبال کے لئے تیاریاں زور وشور سے جاری

جنوبی 24 پرگنہ کے کیننگ سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی شوکت ملا نے کہا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں سڑکوں پر لگنے والے بازاروں اور دکانوں کو اور بہتر طریقے سے اہتمام کرنے کا منصوبہ ہے۔ Preparations to Welcome Ramadan

author img

By

Published : Mar 30, 2022, 2:18 PM IST

Preparations to Welcome Ramadan
جنوبی 24 پرگنہ میں ماہ رمضان المبارک کے استقبال کے لئے تیاریاں زور شور سے جاری

مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے کیننگ سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی شوکت ملا نے کہا کہ بازار اور دکانیں روزانہ لگتی ہیں۔ بازاروں میں روزانہ لوگوں کی بھیڑ ہوتی ہے لیکن رمضان المبارک کے مہینے میں بہت کچھ بدل جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو تکلیف و پریشانی سے بچانے کے لئے ہی خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔ خریداری کے لئے آنے والے لوگوں کو کسی بھی طرح کی کوئی پریشانی درپیش نہ ہو۔ ان کا کہنا ہے کہ کیننگ ایک مصروف علاقہ ہے۔ کیننگ کے علاوہ دوسرے علاقے سے لوگ خریداری کے لیے یہاں آتے ہیں چونکہ یہاں بڑے بڑے ہاٹ لگتے ہیں جس کی وجہ سے بھیڑ زیادہ ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

رکن اسمبلی کے مطابق اس مہینے کے دوران مختلف علاقوں میں صاف صفائی کا زیادہ خیال رکھا جاتا ہے۔ متعلقہ اداروں کو اس سلسلے میں ہدایت دی جا چکی ہے۔ مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے بیشتر مسلم اکثریتی علاقوں تاریخی میٹیا برج، گارڈن ریچ، بھانگوڑ، کیننگ،ڈائمنڈ ہاربر، بروئی پور میں ماہ رمضان المبارک کے استقبال کے لئے تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.