مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 کے پہلے مرحلے کے بعد اب دوسرے مرحلے کی تیاری زوروں پر ہے، جہاں سیاسی جماعتیں ووٹرز کو راغب کرنے کے لیے ہر ہتھکنڈے اپنارہی ہیں اور اپنی جیت کو یقینی بتارہے ہیں۔ اس درمیان الزام تراشی کا سلسلہ بھی زوروں پر ہے۔ بی جے پی رہنما ترنمول کانگریس پر تشدد بھڑکانے اور کارکنا کے ساتھ مارپیٹ کرنے کا الزام لگا رہے ہیں تو وہیں، ترنمول کانگریس سربراہ ممتا بنرجی بی جے پی پر تشدد بھڑکا نے کا الزام لگارہی ہیں۔
آج نندی گرام میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی ممتا بنرجی نے بی جے پی اور سی پی آئی ایم پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ' وہ اپنے کارکنان کے لیے پولیس کی وردی خرید رہے ہیں تاکہ عوام میں خوف پیدا کر ووٹ حاصل کیا جا سکے'۔
انہوں نے مزید کہا کہ' مجھے خبر ملی ہے کہ اسمبلی انتخابات میں عوام کو ڈرا کر ووٹ حاصل کرنے کے لیے سی پی ایم نے اپنے کارکان کے لیے پولیس کی وردی خریدی ہے'۔
ممتا بنرجی نے مزید کہا کہ' یہاں بی جے پی مسلمان اور ہندو کے درمیان منافرت پیدا کرنے کے لیے آئی ہے'۔