ETV Bharat / city

بنگال: پٹرول پمپ کی ہڑتال، لوگ پریشان

author img

By

Published : Aug 31, 2021, 10:46 PM IST

پٹرول پمپ مالکان ایسوسی ایشن کے ذریعہ آج مختلف مطالبات کو لے کر ہڑتال کے اعلان کی وجہ سے کلکتہ سمیت ریاست کے دوسرے حصے میں پٹرول پمپ بندہیں۔ اس کی وجہ سے عام لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا ہے۔

پٹرول پمپ کی ہڑتال، لوگ پریشان
پٹرول پمپ کی ہڑتال، لوگ پریشان

مغربی بنگال پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی کال پر بنگال میں تقریبا 2500 پٹرول پمپ آج صبح 6 بجے سے رات 12 بجے تک بند رہیں گے۔ کچھ دن پہلے پٹرول پمپ مالکان نے پٹرول پمپ پر لائٹس بند کرکے پٹرول اور ڈیزل کی فروخت روک کر علامتی احتجاج کیا تھا۔

پٹرول پمپ کے ہڑتال سے بہت سے لوگ لاعلم ہیں اور ہر روز کی طرح اب بھی صارفین پٹرول اور ڈیزل خریدنے کے لیے پٹرول پمپوں پر جا رہے ہیں، لیکن پٹرول اور ڈیزل کی عدم دستیابی کی وجہ سے انہیں مایوس واپس لوٹنا پڑا۔

مغربی بنگال پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے ورکنگ صدر ارون کمار سنگھانیا نے کہا کہ 'ہم تیل کمپنیوں سے پٹرول میں ایتھنول کی آمیزش کے حوالے سے مناسب ایس او پی کا مسلسل مطالبہ کر رہے ہیں۔ تاہم اس حوالے سے کوئی پالیسی مرتب نہیں کی گئی ہے۔ جس کی وجہ سے ڈیلرز کے ساتھ ساتھ صارفین کو بھی کافی پریشانی کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں: سی بی آئی اور سی آئی ڈی کی ٹیم نے نندی گرام کا دورہ کیا

ایسوسی ایشن کے جوائنٹ سکریٹری پرسنجیت سین نے کہا کہ 'حکومت نے خفیہ طور پرپٹرول میں ایتھنول کو ملانے کے لیے گرین سگنل دیدیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق، اگر ایتھنول مکس کرنے والا پٹرول سے اگر پانی مل جائے تو پٹرول میں پائے جانے والے تمام ایتھنول پانی بن جائیں گے۔ ویسٹ بنگال پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ایمرجنسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیا ہے، تاکہ ایمبولینس سمیت دیگر ایمرجنسی گاڑیوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ہیلپ لائن نمبر- 9088388288۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.