ETV Bharat / city

درجہ حرارت میں کمی سے عام لوگوں کو راحت - موسم کا مزاج بدلا بدلا سے لگ رہا تھا

دارالحکومت کولکاتا سمیت ریاست کے تمام اضلاع میں زبردست گرمی پڑنے کی وجہ سے لوگوں کا برا حال ہے۔ تاہم مغربی بنگال کے بیشتر اضلاع میں جاری شدید گرمی میں تھوڑی کمی آنے سے عام لوگوں کو راحت پہنچی ہے۔

people relief after temperature low during assembly election

author img

By

Published : Apr 22, 2021, 7:21 PM IST

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات2021 اور کورونا وائرس کی دوسری لہر کے درمیان ریاست کے تمام اضلاع میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

دارالحکومت کولکاتا سمیت ریاست کے تمام اضلاع میں زبردست گرمی پڑنے کی وجہ سے لوگوں کا برا حال ہے۔ تاہم مغربی بنگال کے بیشتر اضلاع میں جاری شدید گرمی میں تھوڑی کمی آنے سے عام لوگوں کو راحت پہنچی ہے۔

درجہ حرارت میں کمی آنے کی وجہ سے دوپہر کے وقت بھی پولنگ اسٹیشن کے باہر بڑی تعداد میں ووٹرز کی لمبی قطاریں دیکھنے کو ملی۔ درجہ حرارت میں کمی آنے کے سبب عام لوگوں کو تھوڑی راحت پہنچی اور آرام کے ساتھ چھٹے مرحلے کے لیے ووٹ کر سکے۔

چھٹویں مرحلے کی ووٹنگ سے قبل ہی تمام پولنگ مراکز کے باہر ووٹرز کو گرمی سے بچانے کے لیے انتظامات کیے گئے تھے۔ علی پور محکمہ موسمیات نے درجہ حرارت میں مزید اضافہ کی پیشنگوئی کی تھی لیکن آج صبح سے موسم کا مزاج بدلا بدلا سے لگ رہا تھا۔

واضح رہے کہ علی پور محکمہ موسمیات گزشتہ روز آنے والے دنوں میں دارالحکومت کولکاتا سمیت تمام اضلاع میں درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہونے کی بات کہی تھی۔

دوسری جانب مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 کے چھٹویں مرحلے میں ووٹ ڈالنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس درمیان کورونا وائرس کے نئے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ ریاست میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دس ہزار سے زائد کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ اس دوران 46 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.