ETV Bharat / city

بنگال کے عوام کو بیرونی رہنماوں قبول نہیں - رکن اسمبلی اور وزیر اندرا نیل سین

وزیر اندرا نیل سین نے کہا کہ 'مغربی بنگال کے عوام ممتابنرجی کی حمایت کریں گے باہر سے آئے لوگوں کی نہیں'۔

بنگال کے عوام کو بیرونی رہنماوں قبول نہیں

author img

By

Published : Dec 1, 2020, 4:46 AM IST

ریاست مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی اور وزیر اندرا نیل سین نے کہا کہ مغربی بنگال میں کوئی سیاسی اتھل پتھل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'جو لوگ سیاسی اتھل پتھل کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں انہیں اپنے مقصد میں میں کبھی بھی کامیابی نہیں ملے گی۔۔

رکن اسمبلی کا کہنا ہے کہ بنگال کے عوام کس بنیاد پر بیرونی ریاستوں سے آنے والے بی جے پی کے رہنماوں کی حمایت کریں گے؟

مغربی بنگال کے عوام ممتابنرجی کی حمایت کریں گے باہر سے آئے لوگوں کی نہیں

ترنمول کا نگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے گزشتہ دس برسوں میں بنگال کی ترقی کے لیے جو کچھ کیا وہ ناقابل فراموش ہے۔

ممتا کے دور اقتدار سے قبل مغربی بنگال کے بجٹ میں چھ گنا اضافہ ہوا ہے جو واضح طور پر دکھائی دیتا ہے۔

مغربی بنگال واحد ریاست ہے جہاں اقلیتوں کے لیے سب سے زیادہ بجٹ مختص کیا جاتا ہے، اس کے علاوہ آدی واسیوں، راج بنسی اور متوا سماج کے لیے ترقیاتی فنڈ جاری کیا جاتا ہے۔

بنگال کے عوام کو بیرونی رہنماوں قبول نہیں
بنگال کے عوام کو بیرونی رہنماوں قبول نہیں

انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں ترقیاتی کام واضح طور پر دکھائی دیتا ہے لیکن سیاست کرنے والوں کو یہ سب نظر نہیں آتا ہے۔

ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی نے دعویٰ کیا کہ جن ریاستوں سے مغربی بنگال کے خلاف آواز اٹھتی ہے وہاں اور یہاں کا موازنہ کرلیا جائے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ میرے کہنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ گزشتہ دس برسوں میں ہماری حکومت نے کیا کیا مقصد یہ ہے کہ تنقید کرنے والوں کو اصل بات بتانی ہے تاکہ وہ لوگوں کو گمراہ نہ کرسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.