مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 کے دوسرے مرحلے کا ووٹنگ ہوئی، چند چھوٹے موٹے واقعات کو چھوڑ کر جنوبی 24 پرگنہ کی چاروں سیٹز، ساگر، کاکدیپ، گوسابا اور پاتھر پرتیما میں پر امن ماحول میں ووٹنگ ہوئی۔
جنوبی 24 پرگنہ کی چاروں اسمبلی سیٹز پر 79.15 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ اس دوران تمام اسمبلی حلقوں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
ذرائع کے مطابق تمام اسمبلی حلقوں میں مرکزی فورسز کے جوانوں کے ساتھ مغربی بنگال پولیس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا تھا۔
انتخابی کمیشن کی ہدایت پر جنوبی 24 پرگنہ کے چاروں اسمبلی حلقے میں ووٹنگ کے دوران ڈراونز کا بھی استعمال کیا گیا۔
ریاست میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا جب اسمبلی انتخابات 2021 کے سکیورٹی انتظامات کو مزید چوکس بنانے کے لیے ڈراونز کے استعمال کیے گئے۔
علی پور میں واقع جنوجی 24 پرگنہ ضلع انتظامیہ دفتر سے موصولہ اطلاع کے مطابق ضلع کے چاروں اسمبلی حلقے میں دوسرے مرحلے میں پرامن طریقے سے ووٹ ڈالے گئے۔
انہوں نے کہا کہ پاتھر پرتیما کے گروداس پور میں واقع پولنگ اسٹیشن میں ایک جوان کی پر اسرار موت ہو گئی تھی. اس کے علاوہ دوسرے علاقے میں تشدد کے چند واقعات رونما ہوئے'۔
ذرائع کے مطابق اس کے علاوہ گوسابا، کاکدیپ اور ساگر آئی لینڈ میں کہیں سے کوئی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے. ان تینوں اسمبلی حلقے میں پرامن طریقے سے ووٹ ڈالے گئے۔