ETV Bharat / city

حزب اختلاف کے رہنما عبدالمنان کی گورنر سے ملاقات - ریٹائرڈ19آئی پی ایس افسران

حزب اختلاف کے رہنما عبدالمنان نے گورنرجگدیپ دھنکر سے راج بھون میں ملاقات کرکے کئی اہم موضوع پر تبادلہ خیال کیا۔ مغربی بنگال کے حزب اختلاف کے رہنما عبدالمنان اور گورنر جگدیپ دھنکر کے درمیان راج بھون میں اہم ملاقات ہوئی۔ راج بھون میں ملاقات کے دوران دونوں اعلی رہنماوں کے درمیان کئی اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا.

opposition leader abdul manan meet governor jagdeep dhankade at rajbhawanopposition leader abdul manan meet governor jagdeep dhankade at rajbhawan
حزب اختلاف رہنما عبدالمنان کی گورنر سے ملاقات
author img

By

Published : Dec 14, 2020, 6:58 PM IST

حزب اختلاف رہنما عبدالمنان نے گورنرجگدیپ دھنکر سے راج بھون میں ملاقات کرکے کئی اہم موضوع پر تبادلہ خیال کیا.

مغربی بنگال کے حزب اختلاف رہنما عبدالمنان اور گورنر جگدیپ دھنکر کے درمیان راج بھون میں اہم ملاقات ہوئی.

راج بھون میں ملاقات کے دوران دونوں اعلی رہنماوں کے درمیان کئی اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا.

حزب اختلاف رہنما عبدالمنان نے کہا کہ گورنر سے ملاقات کے دوران ریاست کی موجودہ صورتحال اور پر امن اسمبلی انتخابات کرانے کو لے کر تبادلہ خیال ہوا.

انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کی تاریخ جوں جوں قریب آ رہی ہے توں توں ریاست میں سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کے سلسلے میں اضافے ہو رہے ہیں.

اس سے ریاست میں عدم استحکام پیدا ہونے کا خدشہ ہے. اس سے عام لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے. اس پر قابو پانے کے لئے ابھی سے کام کرنا پڑے گا.

انہوں نے کہا کہ گورنر جگدیپ دھنکر نے اس مرتبہ پرُ امن اسمبلی انتخابات کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے.

اس کے لئے قانون کے دائرے میں رہ کر سکیورٹی انتظامات بہتر کرنے کی بات کہی ہے.

حزب اختلاف کے رہنما کا کہنا ہے کہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی ریاست میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں.

ان دونوں کی وجہ سے ہی تشدد کا ماحول گرم ہے.

دوسری طرف گورنر جگدیپ دھنکر نے حزب اختلاف کے ساتھ ہوئی ملاقات کو مثبت قرار دیا ہے.

انہوں نے کہا کہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر تمام اپوزیشن جماعتیں پرامن اسمبلی انتخابات کرانے کے لئے دباؤ ڈال رہیں ہیں.

مزید پڑھیں:

وزیراعلی ممتابنرجی تین روزہ دورے پر شمالی بنگال پہنچیں

میں اپنی مدت کے دوران مغربی بنگال میں پرامن طریقے سے انتخابات کروا کر ایک نئی تاریخ رقم کرنا چاہتا ہوں. اس کے لئے متعلقہ اداروں سے بات چیت کر رہا ہوں.

گورنر جگدیپ دھنکر نے کہا کہ وزیراعلی ممتابنرجی نے ریٹائرڈ19آئی پی ایس افسران کو دوبارہ استعمال میں لانے کی منصوبہ بندی کر چکی ہیں.

اگر ایسا ہوتا ہے تو ریاست میں اور حالات خراب ہو جائیں گے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.