ETV Bharat / city

گھروں میں ہی عید کی نماز کا ادا کریں: بنگال امام ایسو سی ایشن - عید کی نماز بھی گھروں ادا کریں

بنگال امام و مؤذن ایسو سی ایشن کی جانب سے آج بنگال کے مسلمانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ جس طرح اس لاک ڈاؤن کے درمیان تراویح اور جمعہ کی نمازیں ہم نے گھروں میں ادا کی اسی طرح عید کی نماز بھی گھروں ادا کریں۔

گھروں میں ہی عید کی نماز کا ادا کریں: بنگال امام ایسو سی ایشن
author img

By

Published : May 19, 2020, 8:52 PM IST

امام ایسو سی ایشن کے صدر مولانا یحی نے کہا کہ' ہمیں اس بڑے وقت میں حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کی سخت ضرورت ہے۔'

ویڈیو

پورے ملک میں چوتھے مرحلے کا لاک ڈاؤن جاری ہے اور آئندہ 31 مئی تک کے لیے اس میں توسیع کر دی گئی ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران مسجدوں میں اجتماعی طور پر نماز پڑھنے پر پابندی ہے۔ اب رمضان کا آخری عشرہ بھی ختم ہونے والا ہے۔ ایسے میں عید کی نماز کو لیکر لوگ تذبذب کا شکار ہیں۔

offer eid Prayers at home apeals Imam association of bengal
گھروں میں ہی عید کی نماز کا ادا کریں: بنگال امام ایسو سی ایشن

ایسے میں بنگال امام و مؤذن ایسو سی ایشن کے صدر مولانا محمد یحی نے بنگال کے لوگوں سے اپیل کی ہے جس طرح ہم گذشتہ دو ماہ سے پانچ وقت اور جمعہ کی نمازیں اپنے گھروں میں ادا کی یہاں تک کے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھی ہم نے لاک ڈاؤن کا خیال رکھتے ہوئے پانچ وقت کی نمازیں مسجدوں میں نہ پڑھ کر اپنے گھروں میں پڑھیں اس کے علاوہ رمضان میں پڑھی جانے والی تراویح کی نمازیں بھی ہم نے اپنے گھروں میں اہتمام کیا اسی طرح عید کی نماز بھی گھروں میں ادا کریں'۔

انہوں نے بنگال کے لوگوں سے اپیل کی کہ بنگال امام و مؤذن ایسو سی ایشن کی جانب سے میں بنگال کے مسلمانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ ملک میں چونکہ چوتھے مرحلے کا لاک ڈاؤن جاری ہے جس کا خیال رکھتے ہوئے مسلمانوں سے اپیل ہے کہ وہ عید کی نماز پڑھنے کے لیے مسجدوں یا عید گاہوں میں جمع نہ ہوں بلکہ اپنے گھروں میں ہی عید کی نماز کا اہتمام کریں۔ عید کے موقع پر اللہ سے دعا کریں کہ ہمارے ملک کو اس مہلک بیماری سے جلد از جلد نجات مل جائے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.