ETV Bharat / city

شمالی اور جنوبی 24 پرگنہ میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ ساتھ سختی بھی

author img

By

Published : Jun 1, 2021, 7:51 PM IST

شمالی 24 پرگنہ، جنوبی 24 پرگنہ اور ہوڑہ کے چند علاقوں میں لاک ڈاؤن میں تھوڑی نرمی کے ساتھ ساتھ سختی بھی برتی جا رہی ہے۔

no restriction relaxation in north south 24 pgs and howrah

عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر پر قابو پانے کے لیے مغربی بنگال حکومت نے گذشتہ دونوں لاک ڈاؤن نافذ کیا تھا، تاہم کیسز میں کمی کی وجہ سے لاک ڈاؤن 2 میں نرمی برتنی گئی ہے۔ وہیں ریاستی حکومت کے اس اعلان کے باوجود کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ضلع شمالی 24 پرگنہ، جنوبی 24 پرگنہ میں لاک ڈاؤن کے تھوڑی نرمی کے ساتھ ساتھ سختی بھی برتی جا رہی ہے۔

ویڈیو
شمالی 24 پرگنہ مغربی بنگال کا کورونا وائرس سے سب زیادہ متاثرہ علاقوں میں پہلی پوزیشن پر ہے۔ ضلع میں یومیہ کیسز چار ہزار اور موت 35 سے 45 ریکارڈ کئے جاتے ہیں۔ اسی کے مدنظر ضلع انتظامیہ نے ریاستی حکومت کی ہدایت کے بعد لاک ڈاؤن میں تھوڑی راحت دی ہے، لیکن اس کے ساتھ ساتھ سختی برتی جا رہی ہے تاکہ حالات مزید خراب نہ ہو۔ضلع انتظامیہ کے مطابق لاک ڈاؤن میں راحت دی گئی ہے، لیکن لوگوں کو کورونا گائیڈ پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، تاکہ ایکدم سے حالات بگڑ نہ جائے۔ لوگ اپنی اپنی ضروریات کی چیزیں خریدیں اور گھر چلے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ کیونکہ راحت کا یہ مطلب نہیں سب کچھ پہلے کی طرح معمول پر آ گیا ہے۔ خطرہ اب بھی برقرار ہے۔ شمالی 24 پرگنہ کے حالات ریاستی حکومت سے لے کر محکمہ صحت اور پولیس انتظامیہ سبھی اچھی طرح سے واقف ہیں۔ واضح رہے کہ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے جزوی لاک ڈاؤن میں یکم جون سے 15 جون تک توسیع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس درمیان لاک ڈاؤن میں تھوڑی نرمی برتنے کی بھی بات کہی تھی۔دوسری طرف لاک ڈاؤن میں نرمی برتنے کے اعلان کے باوجود شہر اور اس کے اطراف کے اضلاع شمالی 24 پرگنہ اور جنوبی 24 پرگنہ میں پولیس کی جانب سے ناکہ چیکنگ جاری ہے۔ ہنگامی طبی خدمات کے جانے والوں کو راحت دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق مغربی بنگال میں جاری لاک ڈاؤن II میں سینما گھروں، جم، اسپورٹس کمپلیکس، ریستوران اور ہوٹل وعیرہ بند رہیں گے۔'اس کے علاوہ لوکل ٹرین اور میٹرو ریل کی خدمات پہلے ہی معطل کر دی گئی تھی۔ اگلی ہدایت تک اس میں توسیع کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.