مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات 2021 کی تاریخ جوں جوں قریب آ رہی ہے توں توں سیاسی جماعتوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔
پولیس انتظامیہ کی تمام تر کوششوں کے باوجود سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جاری جھڑپوں کے دائرے ریاست کے تمام اضلاع تک پھیل چکے ہیں۔
ضلع پولیس انتظامیہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق بی جے پی کی جانب سے بارہ گھنٹے کے بند کا اعلان کیا گیا تھا لیکن اس کا عام لوگوں پر کوئی خاص اثر دیکھنے کو نہیں ملا۔
ذرائع کے مطابق پولیس انتظامیہ نے صبح سے شام تک شانتی پور اور اس کے اعتراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے تھے تاکہ کسی بھی قسم کے احتجاج و مظاہرے پر آسانی سے قابو پایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ بازار اور دکانیں کھلی رہیں۔ آمد و رفت میں کسی قسم کی کوئی رخنہ نہیں ڈالی گئی۔ قتل معاملے کی تفتیش جاری ہے۔ اس معاملے میں کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
یہ بھی پڑھیں: مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021: پہلے مرحلے کی مکمل تفصیلات
واضح رہے کہ گزشتہ روز شانتی پور تھانہ علاقے میں پرتاپ برمن اور ان کے دوست دیپانکر بسواس نام کے بی جے پی کے دو حامیوں کی پر اسرار موت ہو گئی تھی۔
کیلابگان سے دونوں کی لاشیں برآمد کی گئی تھی۔ بی جے پی کے رہنما نے ترنمول کانگریس کے کارکنان پر بی جے پی کے دونوں رہنماؤں کے قتل کا الزام عائد کیا۔