مغربی بنگال پولیس ریاست بھر میں بڑے پیمانے پر ناکہ چیکنگ مہم چلا رہی ہے، ٹھوس وجہ بتانے میں ناکام رہنے والوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ شمالی 24 پرگنہ کے ٹیٹاگڑھ تھانہ کے تحت بی ٹی روڈ علاقے میں پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران پولیس اسٹیکر لگی گاڑی سمیت دو درجن موٹر سائیکل اور سائیکل برآمد کی۔
ٹیٹاگڑھ تھانہ کے تحت بی ٹی روڈ پر ناکہ چیکنگ کے دوران پولیس اسٹیکر والی ایک گاڑی کو روک کر تفتیش شروع کیا، پتہ چلاکہ ڈرائیور مسافروں سے زیادہ کرائے لے کر انہیں ان کی منزل تک پہنچانے کے لئے پولیس اسٹیکر کا استعمال کر رہے تھے۔ اس کے علاوہ کمرہٹی، بیرکپور، شیام نگر، بھاٹ پاڑہ، کانکی نارہ میں بڑے پیمانے پر ناکہ چیکنگ جاری ہے اب 13 لوگوں کی گرفتاری عمل آئی ہے۔
صبح سات بجے سے صبح دس بجے تک اور شام پانچ سے سات بجے کے دوران ضروری اشیا کی دکانیں کھلی رہیں گی، لوگوں اور دکانداروں کو کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنا ہو گا۔ شادی بیاہ و دیگر تقریبات اور مذہبی تقریبات میں 50 سے زائد لوگوں کی شرکت ممنوع ہے۔ سیاسی جلسہ و جلوسوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، آخری رسومات کی ادائیگی میں 20 لوگوں سے زیادہ نہیں ہوں گے۔
لوگوں کے لئے ماسک اور سینٹائزر کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق سینما گھروں، جم، اسپورٹس کمپلیکس، ریستوران اور ہوٹل وعیرہ بند رہےگے۔اس پر سبھوں کو سختی سے عمل کرنا ہی پڑے گا۔
اس کے علاوہ لوکل ٹرین خدمات پہلے ہی معطل کر دی گئی ہے، اور اب اس فہرست میں میٹرو ریلوے کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔ پرائیویٹ بسیں، آٹو رکشہ سمیت دوسری گاڑیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ایمرجنسی حالات میں ٹرانسپورٹ کا استعمال کر سکتے ہیں۔ اس دوران مودی خانہ، میڈیکل اسٹورز، دودھ اور روز مرہ استعمال ہونے والی ضروری چیزوں سے منسلک کاروباریوں کو تھوڑی راحت دی جائے گی۔