ETV Bharat / city

ندیم الحق مغربی بنگال اردو اکادمی کے نائب چئیرپرسن منتخب - ندیم الحق ریاستی حج کمیٹی کے بھی چئیرمین ہیں

مغربی بنگال اردو اکادمی کے جنرل کونسل میں 31 افراد شامل ہیں، ان میں گورننگ باڈی کے 15 افراد کے علاوہ کئی نئے چہروں کو شامل کیا گیا ہے۔

nadimul haque appointed as a vice chairperson of west bengal urdu academy

author img

By

Published : Dec 2, 2020, 2:44 PM IST

مغربی بنگال اردو اکادمی میں نائب چئیرمین کے طور پر ترنمول کانگریس سے راجیہ سبھا رکن ندیم الحق کو منتخب کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مغربی اردو اکاڈمی کی نئی گورننگ باڈی بھی تشکیل دی گئی ہے۔ جس میں اس بار کئی نئے چہرے شامل کیے گئے ہیں۔

ایم پی ندیم الحق ریاستی حج کمیٹی کے بھی چئیرمین ہیں۔ نئی گورننگ باڈی کی چئیر پرسن کے طور پر ایک بار پھر سے وزیر اعلی ممتا بنرجی منتخب ہوئیں ہیں۔ جبکہ نائب چئیر پرسن ترنمول کانگریس کے راجیہ سبھا رکن ندیم الحق کو منتخب کیا گیا ہے۔

ندیم الحق نے سابق نائب چئیر پرسن ڈاکٹر منال شاہ قادری کی جگہ لی ہے۔ دوسری جانب اس بار گورننگ باڈی میں کئی نئے چہرے شامل کیے گئے ہیں۔

کلکتہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے پروفیسر ڈاکٹر امتیاز وحید کو بھی اکادمی میں جگہ ملی ہے۔ گورننگ باڈی میں سابق کارگزار چئیر پرسن شہاب الدین حیدر بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ غلام ربانی، رکن اسمبلی (ترنمول کانگریس)، رکبان الرحمان رکن اسمبلی (ترنمول کانگریس)، ریحانہ خاتون کونسلر، ڈاکٹر درخشاں زرین، صدر شعبہ اردو عالیہ یونیورسٹی، ڈاکٹر نوشاد عالم ،الیاس الہی،صوفی ابرار،غلام سرور،حلیم صابر،خورشید غنی،ڈاکٹر دبیر احمد شامل ہیں۔

مغربی بنگال اردو اکادمی کے جنرل کونسل میں 31 افراد شامل ہیں، ان میں گورننگ باڈی کے 15 افراد کے علاوہ کئی چہرے کو شامل گیا ہے۔ جنرل کونسل میں ریاست کے اردو بیلٹ مرشدآباد، آسنسول، اسلام پور، مالدہ، پرولیا، ہوڑہ، کھڑگپور کی بھی نمائندگی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.