ETV Bharat / city

کولکاتا کے دینی و ملی ادارے بھی کورونا کے خلاف لڑائی میں پیش پیش - مغربی بنگال میں کورونا اور جماعت اسلامی

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں حکومت کے ساتھ ساتھ دینی و ملی ادارے بھی عام لوگوں کی مدد کرنے میں پیش پیش ہیں۔ جماعت اسلامی کے علاوہ راجا بازار کے ہیومن کیئر ٹرسٹ کے ماتحت میدان رشیدیہ مدرسہ سکھا کیندر، مدرسہ بیت العلوم راجا بازار جیسے ادارے بھی علاقائی طور پر کام کر رہے ہیں۔

muslim organisations leading the fight against corona in kolkata
کولکاتا کے دینی و ملی ادارے بھی کورونا کے خلاف لڑائی میں پیش پیش
author img

By

Published : Jun 7, 2021, 12:01 PM IST

کورونا کی روک تھام کے لیے جہاں ایک طرف مغربی بنگال حکومت سرگرم ہے وہیں دوسری جانب سماجی و فلاحی ادارے بھی اس لڑائی میں حکومت کا ساتھ دینے میں پیش پیش ہیں۔

کولکاتا کے دینی و ملی ادارے بھی کورونا کے خلاف لڑائی میں پیش پیش

کولکاتا شہر کے کئی مسلم ادارے بھی کورونا کے خلاف لڑائی میں کافی اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور بڑے پیمانے پر کام کر رہے ہیں۔ جماعت اسلامی مغربی بنگال کی جانب سے اس سلسلے میں بہت بڑے پیمانے پر کام کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ برس جماعت اسلامی نے مفت آکسیجن سینٹر کا آغاز کیا تھا۔ کولکاتا اور مرشدآباد میں سینٹر قائم کرنے کے بعد بنگال کے مختلف اضلاع میں جماعت ایسے سینٹر قائم کرنے میں کامیاب رہی ہے جس سے عام لوگ استفادہ کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ جماعت اسلامی نے کولکاتا کے توپسیا میں ایک سیف ہوم کا بھی افتتاح کیا، جس میں آکسیجن سمیت دس بیڈ کا سیف ہوم بھی شامل ہے۔

عام طور پر کولکاتا کے مسلم علاقے گھنی آبادی والے ہیں ایسے میں کوئی کورونا سے متاثر ہوتا ہے تو سب سے بڑی پریشانی اس کے قرنطینہ کرنے کی سامنے آتی ہے ایسے میں اس طرح کے سیف ہوم کافی کارگر ثابت ہوسکتے ہیں۔

اسی طرح کولکاتا کے راجا بازار میں ہیومن کیئر ٹرسٹ کے ماتحت رشیدیہ مدرسہ سکھا کیندر اور بیت العلوم راجا بازار کی جانب سے رشیدیہ مدرسہ میں چھ بیڈ کا سیف ہوم، عارضی ڈسپینسری اور آکسیجن سینٹر قائم کیا گیا ہے۔

جماعت اسلامی مغربی بنگال کے صدر مولانا عبدالرفیق نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ توپسیا کے کے بی ہسپتال میں جماعت کی جانب سے کووڈ سیف ہوم کا آغاز کیا گیا ہے جہاں پر کووڈ سے متاثر افراد کو تمام سہولیات مہیا کی جائے گی۔ اطراف کے علاقے کے لوگوں کا مفت میں علاج کیا جائے گا، ہمیں امید ہے کہ اس کووڈ سیف ہوم سے علاقائی لوگوں کو کافی راحت ملے گی۔

ہیومن کیئر ٹرسٹ کے صدر مولانا عمر اویس نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ گزشتہ برس بھی لاک ڈاؤن کے دوران فٹ پاتھوں پر رہنے والوں اور غرباء و مساکین کے لیے کمیونٹی کچن بنایا گیا تھا۔ جہاں پر روزانہ سات سو تک کھانے کے پیکٹس تیار کیے جاتے تھے لیکن اس مرتبہ ہم نے دیکھا کہ لوگوں کو آکسیجن کی کافی قلت ہو رہی ہے۔ تو ہم نے آکسیجن سینٹر قائم کیا۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے دیکھا کہ راجا بازار اور اطراف کے علاقے میں ایک کووڈ سیف ہوم ہونا چاہیے جس کے بعد ہم نے رشیدیہ مدرسہ اور بیت العلوم کے ساتھ ملکر رشیدیہ مدرسہ سکھا کیندر میں چھ بیڈ کا کووڈ سیف ہوم قائم کیا اور ہمارا مقصد ذات و مذہب سے اوپر اٹھ کر انسانیت کی خدمت کرنا ہے اور ہم یہ کام مسلسل جاری رکھیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.