ETV Bharat / city

Railway Employees Corona Positive in West Bengal: سیالدہ اور ہاوڑہ ڈویژن کے بیشتر ملازمین کورونا مثبت

مغربی بنگال کے کئی اضلاع میں محکمۂ ریلوے کے ملازمین کورونا مثبت پائے گئے ہیں Railway Employees Corona Positive in West Bengal۔ جس کے بعد محکمۂ ریلوے نے ملازمین کے لئے رہنمایانہ ہدایات جاری کیے ہیں۔

author img

By

Published : Jan 9, 2022, 5:50 PM IST

Railway Employees Corona Virus in West Bengalچ
Railway Employees Corona Virus in West Bengal

مشرقی ریلوے کے ہوڑہ، سیالدہ، آسنسول اور مالدہ ڈویژن کے سینکڑوں ملازمین کے کورونا وائرس میں مبتلا پائے جانے کی تصدیق ہوئی ہے Most of the Employees of Sealdah and Howrah Sivisions are Positive۔ جس کے بعد ریلوے حکام ملازمین کے لئے گائیڈ لائن جاری کر دیا ہے۔

ویڈیو دیکھیے۔
مغربی بنگال میں جہاں ایک طرف کورونا وائرس کی تیسری لہر Third Wave of Corona Virus کے درمیان یومیہ کیسز اور شرح اموات دونوں تشویشناک اضافہ ہوا ہے دوسری طرف تمام شعبوں میں اس کے اثرات مرتب ہونے لگے ہیں۔کورونا وائرس کی پہلی اور دوسری لہر کی طرح تیسری لہر بھی بھیانک شکل اختیار کرتی جا رہی ہے جس کے سبب یومیہ کیسز کی تعداد بیس ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔اسی درمیان مشرقی ریلوے East Railway Employees کے ہاوڑہ، سیالدہ، آسنسول اور مالدہ ڈویژن کے سینکڑوں ملازمین کے کورونا وائرس میں مبتلا پائے جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔یکے بعد دیگر ڈویژن کے ملازمین کی جانچ رپورٹ مثبت پائے جانے کے بعد مشرقی ریلوے اپنے ملازمین کے لئے گائیڈ لائن جاری کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ہاوڑہ، سیالدہ، آسنسول اور مالدہ ڈویژن کے 302 ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کروائے گئے تھے جن میں سے 288 ملازمین کورونا وائرس میں مبتلا پائے گئے ہیں۔مشرقی ریلوے نے تمام ملازمین کو کورنٹائن ہونے کی ہدایت دی ہے۔ اس کے ساتھ ان کے رابطے میں آنے والے دیگر ملازمین کو آئسولیشن میں رہنے کا مشورہ دیا گیا۔سیالدہ ڈویژن کے سی پی آر اور ایس این سنگھ نے کہا کہ گھبرانے کی بات نہیں ہے۔ وقت سے پہلے تصدیق کے بعد مناسب قدم اٹھانے میں مدد ملی، تمام ملازمین جلد ہی ڈیوٹی پر واپس لوٹ آئیں گے۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ لوکل ٹرین خدمات شیڈول کے مطابق بحال رہے گی. ہاں اس کی تعداد میں کمی کی جا سکتی ہے. ہم اپنی طرف سے مسافروں کے سفر کو آسان بنانے کی کوشش جاری رکھیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.