ETV Bharat / city

لاشوں کے ساتھ جلوس نکالنے کا فیصلہ احتجاج تک محدود نہیں ہونے والے والا تھا: مودی

آسنسول میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ ممتا بنرجی نہ صرف بھارتی افواج پر تنقید کرتی رہی ہیں بلکہ انتخابی ڈیوٹی انجام دینے والی مرکزی فورسز پر بھی تنقید کر رہی ہیں۔

modi slams mamata banerjee at asansol rally

author img

By

Published : Apr 17, 2021, 8:34 PM IST

کولکاتا: وزیرا عظم نریندر مودی نے آج بنگال میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممتا بنرجی مسلسل مرکزی فورسز پر تنقید کر رہی ہیں۔ انہوں نے ممتا بنرجی کی وائرل ہونے والی آڈیو کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شیتل کوچی میں مرکزی فورسز کی فائرنگ میں ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کے ساتھ جلوس نکالنے کا فیصلہ صرف احتجاج تک محدود نہیں ہونے والا تھا بلکہ خطرناک نتائج آسکتے تھے۔

ویڈیو

آسنسول میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ ممتا بنرجی نہ صرف بھارتی افواج پر تنقید کرتی رہی ہیں بلکہ انتخابی ڈیوٹی انجام دے رہے مرکزی فورسز پر بھی تنقید کر رہی ہیں۔ مودی نے کہا کہ ممتا بنرجی ہر ترقیاتی اسکیم کی مخالفت کرتی ہیں۔ انہوں نے مرکزی اسکیموں کو نافذ نہیں ہونے دیا ہے۔

مودی نے کہا کہ بنگال کے بہتر حکمرانی کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک جتنی بھی ووٹنگ ہوئی ہے اس میں بی جے پی سبقت حاصل کرلی ہے اور ہمیں یقین ہے کہ 2 مئی کو بنگال میںایک نئی صبح ہوگی۔ بنگال کے عوام ممتا بنرجی کو سابق وزیر اعلیٰ کا سرٹیفکٹ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت کی طرف سے بلائی جارہی کسی بھی میٹنگ میں شرکت نہیں کرتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی صر ف احتجاج پر یقین رکھتی ہیں اور وہ بھی خطرناک حد تک۔ انہوں نے کہا کہ بنگال کو ڈبل انجن سرکارکی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگال کو مرکزکی تمام اسکیموں سے فائدہ پہنچے گا۔

انہوں نے آسنسول کو منی انڈیا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس خطے میں صنعتی مرکز بننے کی صلاحیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک زمانے میں لوگ آسنسو ل آتے تھے۔ یہاں کاغذ سے لے کر لوہے کی فیکٹری تھی مگر آج آسنسول سے لوگ جارہے ہیں۔ آسنسول میں 'ماں ماٹی اور مانش' نہیں بلکہ مافیا کا راج ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.