ETV Bharat / city

'مودی حکومت نے ملک کی معیشت کو تباہ کردیا ہے' - مجھے خوشی ہے کہ وہ چلا گیا

ممتا بنرجی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترنمول کانگریس کو ووٹ دیں۔ اگر آپ ترنمول کانگریس کو ووٹ نہیں دیتے ہیں تو بنگال تقسیم ہوجائے گا اور لوگ امن سے نہیں رہیں گے'۔

modi government ruin indian economy says mamata banerjee

author img

By

Published : Mar 20, 2021, 8:30 PM IST

ہلدیہ: مغربی بنگال کی وزیر اعلی اور ترنمول کانگریس کی سپریمو ممتا بنرجی نے ہفتے کے روز کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے نوٹ بندی سے لے کر بینک بندی تک اس ملک کی معیشت کو تباہ کردیا ہے۔ بنرجی نے کہا کہ وہ جلد ہی ہلدیہ بندرگاہ فروخت کرنے کا اعلان کرنے والے ہیں۔

یہاں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کی سپریمو نے کہا کہ جنگ انچ ایک انچ ہوگی ، آپ کو ای وی ایم کی حفاظت کرنی ہوگی۔ بٹن کو اس طرح دبائیں کہ بی جے پی بولڈ ہو جائے۔ممتا بنرجی نے پوچھا کہ شوبھندو ادھیکاری اپنے پیسے بچانے کےلئے بی جے پی میں گئے ہیں۔ ان سے بڑا ٹولا باز کون ہے ۔ممتا بنرجی نے سوال کیا کہ ادھیکاری سے بھی بڑا کوئی تولاباز ہے؟۔ اب وہ اپنے سارے پیسے بچانے بی جے پی میں گئے ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ وہ چلا گیا ہے۔

ویڈیو

ممتا بنرجی نے کہا کہ یاد رکھیں کہ یہ لوک سبھا انتخابات نہیں، یہ ریاستی انتخابات ہیں اور میں تمام 294 سیٹوں پر آپ کی امیدوار ہوں۔ اس سے قبل جمعہ کو مشرقی مدنی پور ضلع کے تملک میں ایک جلسہ عام میں، وزیر اعلی نے کہا کہ آئندہ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 کے نتائج 2024 لوک سبھا انتخابات میں نریندر مودی اور امیت شاہ جیسے بی جے پی قائدین کی قسمت کا فیصلہ کرے گی ۔ ہمیں ان بری قوتوں کے خلاف متحد ہونا پڑے گا۔ وہ ہمیں تقسیم کرنے کے لئے بنگال آئے تھے۔ آپ نے بی جے پی کو (2019 لوک سبھا میں) ووٹ دیا اور انہوں نے آپ کو دھوکہ دیا۔ انہوں نے آپ کو کچھ نہیں دیا۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ جب وہ(شوبھندو ادھیکاری )ترنمول کانگریس میں تھے تو میں نے ان پر آنکھ بند کرکے بھروسہ کیا مگر اس نے دھوکہ دیا اب وہ اپنے روپے بچانے کےلئے بی جے پی میں گئے ہے انہوں نے کہا کہ ہم بنگال کی کسی بھی نشست پر ان کے اور اپوزیشن کے کسی امیدوار کو انچ نہیں چھوڑیں گے۔

وزیر اعلی نے کہا کہ میں این آر سی اور این پی آ ر کو یہاں بنگال میں نہیں ہونے دوں گی۔ جب تک میں زندہ ہوں میں اپنی ریاست کے لوگوں کے تحفظ کے لئے ہر ممکن کوشش کروں گی۔

“تمام اہل طلبہ کو اعلی تعلیم کی فراہمی کے لئے میں جلد ہی ایک نیا اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ شروع کروں گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس کریڈٹ کارڈ میں کریڈٹ کی حد 10 لاکھ روپے ہوگی جس میں سود صرف 4 فیصد ہے جس میں آسانی سے ادائیگی کی جائے گی تاکہ طلبہ کو اپنی تعلیم جاری رکھنے کے لیے اپنے والدین پر انحصار نہ کرنا پڑے۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ میں اپنے بھائیوں اور بہنوں سے یہ کہنا چاہوں گی کہ امیدواروں کی طرف مت دیکھو۔ ترنمول کانگریس کے نشانات کو دیکھے ہیں اور مجھے ووٹ دیں۔ اگر وہ ترنمول کانگریس کو ووٹ نہیں دیتے ہیں تو بنگال تقسیم ہوجائے گا اور لوگ امن سے نہیں رہیں گے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.