مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے ہونے میں ابھی چند مہینے باقی ہیں، لیکن ابھی سے ہی ریاست کے مختلف اضلاع میں سیاسی جماعتوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے.
اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں کے درمیان پرتشدد واقعات میں اب تک درجنوں لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔
شرپسندوں نے حملہ کر کے بی جے پی کے متعدد حامیوں کو زخمی کر دیا، اس سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی.
شرپسندوں نے بی جے پی کے حامیوں کی نصف درجن موٹر سائیکل, ٹاٹا40 اور دوسری گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کی. علاقے میں بموں سے حملہ کیا گیا۔
جبکہ کئی راؤنڈ فائرنگ بھی کی گئی. فائرنگ میں ایک شخض کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے. دوسری طرف پولیس جب حالات پر قابو پانے کے لئے پہنچی تو مقامی باشندوں کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا.
![miscreant beaten bjp supporters in bolpur](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/westbengal-miscreantbeatenbjpsupportersinbolpur-wbur10001_25112020142850_2511f_1606294730_870.jpg)
مزید پڑ ھیں:
ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کے درمیان لفظی جنگ شروع
پولیس کو آر اے ایف کے جوانوں پر قابو پانے میں بڑی مشقت کا سامنا کرنا پڑا.
پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں ملوث شرپسندوں کی تلاش جاری ہے اور انہیں بہت جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا.
بی جے پی کے رہنما کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کے کارکنان پر حملہ کرنے کا الزام لگایا.
ترنمول کانگریس کے رہنما نے بی جے پی کے الزام کو بے بنیاد قرار دیا ہے.