ETV Bharat / city

ترقیاتی منصوبوں سے مسلم خواتین خوش - خواتین نے ممتا بنرجی

مسلم خواتین نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی لکشمی بھنڈار اسکیم کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے عام لوگوں کے حق کے بارے میں سوچنے والے کسی رہنما کو دیکھا نہیں گیا تھا۔

laxmi bhandar scheme
laxmi bhandar scheme
author img

By

Published : Aug 19, 2021, 7:23 PM IST

Updated : Aug 19, 2021, 7:35 PM IST

شمالی 24 پرگنہ کے گیارولیا ٹاؤن میں گھر گھر سرکاری اسکیم کے تحت کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں خواتین ترقیاتی منصوبوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے موجود تھیں۔

laxmi bhandar scheme

کیمپ کے سامنے صبح سے ہی سینکڑوں گھریلو خواتین مختلف ترقیاتی منصوبوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے نام اندراج کرانے کے لیے موجود تھیں۔

ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے خواتین نے ممتا بنرجی کی لکشمی بھنڈار اسکیم کا خیرمقدم کیا اور اس سے پہلے عام لوگوں کے حق کے بارے میں سوچنے والے کسی رہنما کو دیکھا نہیں گیا تھا۔

خواتین نے کہا کہ وہ وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے ملک کی واحد سیاسی رہنما ہیں جنہیں صرف اور صرف خواتین کی خود مختار بنانے کے بارے میں سوچتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تیسری مرتبہ اقتدار میں آنے کے بعد وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے خواتین کے لیے بہت سے ترقیاتی منصوبے لے کر آئی ہیں۔ ان کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔

گھریلو خاتون کا کہنا ہے کہ انہیں اس سے زیادہ اور کیا چاہئے۔ وزیراعلی خواتین کے حق میں جو کام کر رہیں ہیں اسے دیکھ کر بے حد خوشی ہوتی ہے اور احساس ہوتا ہے کہ ہمارے لیے بھی کوئی سوچنے والا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دو سو سالہ قدیم ہگلی امام باڑہ مذہبی رواداری کی علامت

دوارے سرکار اسکیم (گھر گھر سرکار ) کے تحت مغربی بنگال حکومت کے اعلی افسران، ضلع مجسٹریٹ، ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ، ایس ڈی پی او، بی ڈی او اور ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ کی نگرانی میں کیمپ کا اہتمام کیا جاتا ہے جہاں عام لوگوں کے مسائل دور کیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ حکومت کے ترقیاتی منصوبوں سے عام لوگوں کو راست جوڑنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

ممتا بنرجی کے تیسری مرتبہ اقتدار میں آنے کے بعد متعدد ترقیاتی منصوبوں خاص طور پر خواتین کے لیے اعلان کیے گئے ہیں جن میں کنیا شری، روپا شری، شواستھا ساتھی ہیلتھ انسورنش کارڈ اور لکشمی بھنڈار قابل ذکر ہیں۔

Last Updated : Aug 19, 2021, 7:35 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.