ETV Bharat / city

وزیر برائے مملکت وی مرلی دھر پر گاؤں والوں کو اکسانے کا الزام

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے مدنی پور ضلع کے ہانسکوڑہ میں مرکزی وزیر وی مرلی دھر پر ہوئے حملے کو بی جے پی کی سازش قرار دیا۔

Minister of State V Muralidhar accused of inciting villagers
وزیر برائے مملکت وی مرلی دھر پر گاؤں والوں کو اکسانے کا الزام
author img

By

Published : May 6, 2021, 8:36 PM IST

وزیر برائے مملکت وی مرلی دھر کے قافلے پر حملے کو لے کر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ (مرکزی ) کیا کرنے کے لئے مدنی پور ضلع کے دورے پر گئے تھے۔ وہاں تو کوئی سیاسی جلسہ و جلوس نہیں تھا۔

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ مرلی دھر ایک مرکزی وزیر ہیں۔ بنگال آنے سے پہلے انہیں سکریٹریٹ بلڈنگ کو اس کی اطلاع دینی چاہئے تھی لیکن انہوں نے ایسا بالکل نہیں کیا۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ اسمبلی انتخابات ختم ہو چکے ہیں۔ نتائج بھی آ چکے ہیں۔ ریاست میں مِنی لاک ڈاؤن جاری ہے۔ اس کے باوجود بی جے پی کے رہنما اور وزیر وی مرلی دھر مدنی پور ضلع کے ہانسکوڑہ علاقے میں کیا کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر وی مرلی دھرم گاؤں کو اکسانے کے لئے تو نہیں آئے تھے. ان کا یہاں آنے کا خاص مقصد کیا تھا۔

وزیر برائے مملکت وی مرلی دھر ٹویٹ کرتے ہوئے اس کی اطلاع دی. انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ لوگ اپنے ہاتھوں میں بانس اور ڈنڈے لئے ہوئے تھے اور گاڑی پر حملہ کر کے گاڑی میں توڑ پھوڑ کی۔

مغربی بنگال کے مشرقی مدنی پور ضلع میں نامعلوم شرپسندوں نے وزیر برائے مملکت وی مرلی دھر ٹویٹ کرتے ہوئے اس کی اطلاع دی۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ لوگ اپنے ہاتھوں میں بانس اور ڈنڈے لئے ہوئے تھے اور گاڑی پر حملہ کر کے گاڑی میں توڑ پھوڑ کی۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا جب وزارت داخلہ کے چار لوگوں پر مشتمل وفد اسمبلی انتخابات 2021 کے نتائج کے بعد جاری سیاسی تصادم کا جائزہ لینے کے لئے مغربی بنگال کے دورے پر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.