ETV Bharat / city

ملی الامین کالج میں داخلے کا عمل زیر التوا - کالج کے اقلیتی کردار کو بحال کرنے

کولکاتا کا ملی الامین کالج جو گزشتہ کئی برسوں سے تنازعات کا شکار ہے۔ بہت کوششوں کے بعد کالج میں داخلے کا عمل شروع ہوا تھا۔ لیکن میرٹ لسٹ جاری ہونے کے بعد داخلے کا عمل التوا کا شکار ہو گیا ہے۔

milli al amin college admissions process held

author img

By

Published : Sep 8, 2020, 8:12 PM IST

کالج کے فاؤنڈر کمیٹی کا کہنا ہے کہ کالج کی ٹی آئی سی بیشاکھی بنرجی کی عدم تعاون کی وجہ سے داخلے کا عمل شروع ہو پا رہا ہے۔ جبکہ بیشاکھی بنرجی نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

ویڈیو

ملی الامین کالج کا تنازعہ روز بروز پیچیدہ ہوتا جا رہا ہے۔ کالج میں داخلے کے لیے آن لائن عرضی دینے کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔ لیکن ایک بار پھر داخلے کا معاملہ التوا کا شکار ہو چکا ہے۔کالج کی فاؤنڈر کمیٹی کے ارکان کے مطابق سو سے زائد طلباء نے داخلے کیے آن لائن عرضی دی ہے۔ لیکن موجودہ ٹی آئی سی کی عدم تعاون کی وجہ سے داخلے کا سلسلہ آگے نہیں بڑھ پا رہا ہے۔

ملی ایجوکیشنل آرگنائزیشن کے اسسٹنٹ سیکریڑی شہنواز عارفی نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ہم داخلے کا سلسلہ شروع کرنے سے قبل رواں برس داخلے کے لیے آن لائن پورٹل کے وینڈر کو تبدیل کیا۔ داخلے کے لیے آن لائن عرضی دینے کا سلسلہ شروع کیا گیا۔ اس درمیان کالج کی ٹیچر انچارج سے اس عمل میں شامل ہونے کے لیے بار بار رابطہ کیا گیا۔ ای میل کے ذریعہ رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ لیکن ان کی طرف سے کوئی مثبت جواب نہیں ملا۔ محکمہ تعلیم نے کالج کی کمیٹی کو کہا تھا کہ کالج میں تعلیمی سلسلہ بحال ہونا چاہیے اور بیشاکھی بنرجی کو اس میں تعاون کرنے کی بھی ہدایت دی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نے داخلے کے لیے آن لائن عمل کو شروع کیا لیکن کالج کی ٹیچر انچارج بیشاکھی بنرجی کی طرف سے کوئی تعاون نہیں کیا گیا۔

آن لائن پورٹل کے ذریعے داخلے عرضی لینے اور میرٹ لسٹ کا کام مکمل کیا جا چکا ہے۔ لیکن داخلے کو فی الحال ہم نے روک دیا ہے۔ داخلے کے لیے اکتوبر تک کا وقت ہے۔کیونکہ ہم نہیں چاہتے ہیں کہ داخلہ ہو جانے کے بعد پھر سے بیشاکھی بنرجی کوئی مسئلہ پیدا کردے اور بچوں کا نقصان ہو۔'

انہوں نے کہا کہ کولکتہ یونیورسٹی سے اس سلسلے میں رابطہ کیا گیا ہے۔ لیکن کوئی خاطر خواہ جواب نہیں مل رہا ہے۔ حکومت کی طرف سے بھی کالج کو لیکر مثبت رویہ نظر نہیں آ رہا ہے۔ بیشاکھی بنرجی اور ریاستی حکومت کالج کے اقلیتی کردار کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ بیشاکھی بنرجی کالج کے سارے اختیارات اپنے پاس رکھنا چاہتے ہیں۔ حکومت بھی بیشاکھی بنرجی کے ساتھ ہے۔ گویا بیشاکھی بنرجی کی وجہ سے کالج کے اقلیتی کردار کو بحال کرنے میں حکومت ٹال مٹول کر رہی ہے۔ ہم نے دو برس تک حکومت سے اس سلسلے میں بہت طرح سے منت سماجت کی ہے لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ جبکہ سپریم کورٹ کی طرف سے کالج کے اقلیتی کردار کو بحال کرنے ہدایت دی جا چکی ہے'۔

اب ہم نے اس سلسلے میں عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں ہم نے کارروائی بھی شروع کر دی ہے ریاستی حکومت کے خلاف ہم عدالت جا رہے ہیں'۔

دوسری جانب بیشاکھی بنرجی نے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کالج کی فاؤنڈر کمیٹی کے ارکان نے ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا اور ان کی جانکاری کے بغیر ہی داخلے کا سارا عمل شروع کر دیا۔ٹیچر انچارج سے کوئی صلاح مشورہ نہیں کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.