مغربی بنگال کے کولکاتا میں واقع ایڈن گارڈن Eden Gardens میں بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی - 20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 16 فروری کھیلا جائے گا۔
ٹی- 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے تمام میچز کولکاتا کے ایڈن گارڈن میں کھیلے جائیں گے۔ دوسرا ٹی - 20 میچ 18 اور تیسرا اور آخری ٹی-20 انٹرنیشنل میچ 20 فروری کو کھیلا جائے گا۔
میٹرو ریل کی خدمات کو دیر رات جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ سکیورٹی انتظامات بھی سخت کئے گئے ہیں۔