ETV Bharat / city

ممبر اسمبلی رقبان الرحمن کورونا وائرس سے متاثر

ندیا ضلع کے چاپڑہ سے ترنمول کانگریس کے ممبر اسمبلی رقبان الرحمن کورونا سے متاثر تھے۔ وہ گزشتہ کئی دنوں سے بیمار تھے۔ انہیں جمعرات کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا آج ان کی رپورٹ آئی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔

Raqban-ur-Rehman infected with Corona
ممبر اسمبلی رقبان الرحمن کورونا وائرس سے متاثر
author img

By

Published : Aug 8, 2020, 10:05 PM IST

رپورٹ آنے کے بعد سے ہی ان کے اہل خانہ اور قریبی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ یہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کہ گزشتہ چند دنوں میں ان کے رابطے میں کون کون لوگ آئے ہیں۔اس بات کی بھی جانچ کی جارہی ہے کہ وہ ترنمول کانگریس یا پھر کسی پارٹی ورکر کے رابطے میں تو نہیں آئے ہیں۔دریں اثنا ایم ایل اے کے اہل خانہ کے دیگر افراد کا بھی کوروناجانچ کیا جائے گا۔

اس وقت رقبان الرحمان بائی پاس کے قریب ایک پرائیوٹ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ہسپتال کے مطابق ممبر اسمبلی کی حالت مستحکم ہے۔ پریشان ہونے کی کوئی وجہ نہیں۔
دوسری طرف شیپ پور سے ترنمول کے سینئر ممبر اسمبلی جاتو لہری بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔انہیں کلکتہ کے آر این ٹیگور اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ وہ فی الحال وہ زیر علاج ہیں۔پیر کے روز جاتو لہری کا بلڈ پریشر گر گیا اور انہیں مقامی نارائن ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ وہیں ان کے کورونا جانچ کیلئے تھوک کا نمونہ لیا گیا۔رپورٹ منگل کے روز آئی کہ وہ کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔ اس کے بعد ٹیگور اسپتال میں منتقل کردیا گیا۔65 سالہ ایم ایل اے کی حالت مستحکم ہے۔ جامو لہری ریاستی کانگریس کے صدر سومن مترا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اسمبلی گئے تھے۔

ریاستی وزیر اور کلکتہ کارپوریشن کے ایڈ منسٹریشن چیرمین فرہاد حکیم اور ان کے اہل خانہ کی کورونا کی جانچ کی گئی ہے۔مگر تمام لوگوں کی رپورٹ نیگٹیو آئی ہے۔فرہاد حکیم نے خود ہی ٹوئیٹ کرکے اس کی اطلاع دی ہے۔کورونا وائرس سے جہاں ترنمول کانگریس کے ایک رکن اسمبلی کی موت ہوچکی ہے وہ کئی لیڈر صحت یاب ہوگئے ہیں۔

سب سے پہلے ریاستی وزیر سوجیت باسو کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔ پانی ہٹی کے ایم ایل اے نرمل گھوش اور ان کا بیٹا کورونا وائرس سے متاثر تھے۔ فالٹا کے ایم ایل اے تامونش گھوش کی کورونا وائرس کی وجہ سے موت ہوچکی۔ اس کے علاوہ، جنوبی دیناج پور اور مرشد آباد کے دو اراکین اسمبلی کی کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔یواین آئی۔نور

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.