ETV Bharat / city

کلکتہ فٹبال لیگ: محمڈن اسپورٹنگ کوارٹر فائنل میں داخل - etv bharat urdu

مارکوس جوزف کے دو گول کی بدولت 10 کھلاڑیوں پر مشتمل محمڈن اسپورٹنگ نے ٹالی گنج اگرامی کو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے میں 1-3 گول سے شکست دے کر کلکتہ فٹبال لیگ 2021 کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں شاہانہ انداز میں داخلہ لے لیا۔

محمڈن اسپورٹنگ کلکتہ فٹبال لیگ کوارٹر فائنل میں داخل

author img

By

Published : Oct 6, 2021, 11:02 PM IST

مغربی بنگال کے ندیا ضلع کے کلیانی میں واقع کلیانی میونسپل اسٹیڈیم میں کلکتہ فٹبال لیگ 2021 پرئمیر ڈویژن گروپ کے ایک اہم میچ میں محمڈن اسپورٹنگ اور ٹالی گنج اگرامی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا۔

محمڈن اسپورٹنگ کلکتہ فٹبال لیگ کوارٹر فائنل میں داخل

کھیل کے 19 ویں منٹ پر نائجیریائی فٹبالر مارکوس جوزف نے گول کرکے محمڈن اسپورٹنگ کو ایک صفر کی سبقت دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

ٹالی گنج اگرامی کی جانب سے چند تحریکیں دیکھنے کو ملے مگر اسکور برابر کرنے میں ناکام رہی پہلے ہاف کے اختتام پر میچ کا اسکور 0-1 رہا۔

دوسرے ہاف میں بھی محمڈن اسپورٹنگ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم پر دباؤ بنائے رکھا۔ کھیل کے 52ویں منٹ پر بواما نے گول کرکے محمڈن اسپورٹنگ کو 0-2 کی سبقت دلائی۔

کھیل کے 72ویں منٹ پر نائجیریائی فٹبالر مارکوس جوزف نے ایک اور گول کرکے محمڈن اسپورٹنگ کو 0-3 کی سبقت دلائی۔

کھیل کے81ویں منٹ پر گیند ہاتھ پر لگنے پر شام کی قومی فٹبال ٹیم کے فٹبالر ساہر شاہین کو ریڈ کارڈ دیکھا کر میدان سے باہر کر دیا گیا۔

اس کے بعد محمڈن اسپورٹنگ کو دس کھلاڑیوں کی مدد سے کھیلنا پڑا۔

غیرملکی فٹبالر کرسٹوفر نے پنالٹی کو گول میں تبدیل کرکے ٹالی گنج اگرامی نے پنالٹی کی بدولت گول کرکے ہار کا مارجین کو کم کیا۔ لیکن اس کے بعد کوئی دوسرا گول نہیں ہو سکا۔

محمڈن اسپورٹنگ نے ٹالی گنج اگرامی کو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے میں 1-3 گول سے شکست دے کر کلکتہ فٹبال لیگ 2021 کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں شاہانہ انداز میں داخلہ لے لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.