ETV Bharat / city

محمد سلیم نے الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر اٹھائے سوال - بی جے پی امیدواروں کا حلف نامہ

سی پی آئی ایم رہنما محمد سلیم نے الیکشن کمیشن کی کارکردگی پرناراضگی ظاہر کرتے ہوئے متعدد سوالات پوچھے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ویب سائٹ پر بی جے پی کے امیدواروں کا حلف نامہ کیوں دوسرے امیدواروں کے ساتھ شائع نہیں کیا جا رہا ہے۔

md salim questioned election commission
md salim questioned election commission
author img

By

Published : Mar 31, 2021, 10:43 PM IST

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سی پی آئی رہنما محمد سلیم نے کہا کہ' الیکشن کمیشن بی جے پی کے ایسے رہنما جو دوسری ریاستوں سے انتخابی مہم کے لیے آ رہے ہیں ان کے ہیلی کاپٹر کی جانچ کیوں نہیں کی کررہی ہے۔ ووٹرس کو روپے اور منشیات کا لالچ دیا جا رہا ہے ان سب چیزوں پر قدغن کیوں نہیں لگایا جارہا ہے؟'۔

سی پی آئی ایم رہنما محمد سلیم نے الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر متعدد سوالات اٹھائے ہیں۔ محمد سلیم کا کہنا ہے کہ کچھ چیزیں ایسی ہو رہی ہیں جس پر الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر سوال اٹھانا نا گزیر ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرچہ نامزدگی کے بعد دیکھا جا رہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر دوسری جماعتوں کے امیدواروں کا حلف نامہ تو اپلوڈ کیا جا رہا ہے وہیں بی جے پی کے رہنما کا حلف نامہ الیکشن کمیشن کے ویب سائٹ پر اپلوڈ نہیں کیا جا رہا ہے۔ حلف نامہ میں امیدواروں کے جایئداد، تعلیم، مجرمانہ معاملے کی تفصیلات ہوتی ہیں۔ جس میں اگر کوئی بات قابل اعتراض ہو تو شکایت کرنے میں آسانی ہوتی ہے لیکن بی جے پی امیدواروں کا حلف نامہ دوسرے امیدواروں کے مقابلے میں تاخیر سے اپلوڈ کیا جا رہا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ بنگال کی سیاست میں بھی ایسا ہی ہورہا ہے جو پہلے صرف شمالی بھارت اور مغربی بھارت میں عام تھا، روپے کے عوض ووٹ خرید و فروخت ہوتے تھے۔ ووٹرس کو معمولی رقم اور منشیات کے بدلے ووٹ خریدنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔'

الیکشن کے دوران اتنے بڑے پیمانے پر روپے کا استعمال ہو رہا ہے۔ لیکن پولیس اور الیکشن کمیشن کی طرف سے اس کی روک تھام کے لیے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے جا رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن پولیس انتظامیہ سے ہمارا مطالبہ ہے کہ اس پر روک لگائی جائے۔'

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ راستوں پر کہیں ناکا لگاکر عام لوگوں کی گاڑیوں کی جانچ کی جا رہی ہے لیکن بی جے پی کے جو لیڈر دوسری ریاستوں سے بنگال میں انتخابی تشہیر کے لیے آ رہے ہیں ان کے ہیلی کاپٹر کی جانچ کرنے کی ہمت نہیں دکھائی جا رہی ہے۔ پوری ریاست کے گیسٹ ہاؤس میں ہوٹلوں میں دوسری ریاستوں کے شرپسند آکر یہاں پناہ لیے ہوئے ہیں لیکن ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا ان سب باتوں پر الیکشن کمیشن کو غور کرنا چاہیے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.