ریاست مغربی بنگال میں بھی لاک ڈاؤن کے دوران بڑی تعداد میں تبلیغی جماعت کے متعدد ارکان پھنسے ہوئے تھے۔ جن میں متعدد غیر ملکی بھی تھے۔ جنہیں حج ہاؤس میں قرنطینہ کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ بنگال کے مختلف اضلاع میں مساجد میں بھی کافی تعداد مبلغ پھنسے ہوئے تھے۔ جن کی گھر واپسی میں جمعیت علما مغربی بنگال کی طرف سے مدد کی گئی۔ جمعیت علماء مغربی بنگال کے صدر صدیق اللہ چودھری نے ممبئی ہائی کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
ریاستی حج کمیٹی کے سی ای او محمد نقی نے بتایا کہ حج ہاؤس میں موجود تمام 84 غیر ملکی مبلغین کو سوموار سے گھر واپس بھیجا جارہا ہے۔ ان میں تھائی لینڈ، ملیشیا اور انڈونیشیا کے مبلغین یہاں سے دہلی روانہ ہوئے آئندہ 30 اگست کو ان کی روانگی ہے۔ جبکہ بنگلہ دیش کے مبلغین کولکاتا سے ہی بذریعہ ٹرین اپنے وطن واپس چلے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: ' غیر ملکی تبلیغی جماعت کے کارکن پر عائد مقدمات کو خارج کیا جائے'
اس سلسلے میں جمعیت العلما مغربی بنگال کے صدر صدیق اللہ چودھری نے کہا کہ' ریاست کے مختلف اضلاع میں پھنسے ہوئے مبلغین کو مختلف ریاستوں میں پہنچانے کے لیے جمعیت العلما ہند کی طرف سے مدد کی گئی۔ اس کے علاوہ حج ہاؤس میں پھنسے ہوئے غیر ملکی مبلغین کو بھی روانہ کردیا گیا ہے۔'
انہوں ممبئی ہائی کورٹ کے تبلیغی جماعت کے سلسلے میں آئے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ' ممبئی ہائی کورٹ کے فیصلے سے تبلیغی جماعت کو راحت ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے کسی علاقے اگر کہیں اور بھی غیر ملکی مبلغین پھنسے ہوئے ہیں اور ان کو مدد کی ضرورت ہو تو وہ جمعیت سے رابطہ کریں ان کی مدد کی جائے گی'۔