ETV Bharat / city

ویکسینز کی قیمتوں پر ممتا کی نکتہ چینی - مغربی بنگال کی وزیر اعلی

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ایک ملک، ایک جماعت کا نعرہ لگانے والوں نے ویکسین کے لیے ایک قیمت طے کیوں نہیں کی ہے۔ کیوں اس کی مختلف قیمتیں طے کی گئی ہیں۔

Mamta on covid
Mamta on covid
author img

By

Published : Apr 22, 2021, 4:35 PM IST

کووی شیلڈ ویکسین کی مختلف قیمتوں پر مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ایک بار پھر مرکزی حکومت پر نکتہ چینی کی ہے۔ سیرم انسٹیٹیوٹ آف انڈیا نے بدھ کے روز یہ جانکاری دی تھی کہ سرکاری ہسپتالوں میں ویکسین کی قیمت 400 روپے ہوگی جبکہ غیر سرکاری ہسپتالوں میں 600 روپے۔ لیکن مرکز کو یہ ویکسین 150 روپے کی طے شدہ قیمت پر ملے گی۔

مرکزی حکومت پر طنز کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے ایک ٹویٹ میں کہا ‘بی جے پی ہر وقت ایک ملک ایک جماعت ایک رہنما کا نعرہ لگاتی ہے لیکن لوگوں کی جان بچانے کے لیے حکومت ویکسین کی ایک قیمت طے نہیں کر پا رہی ہے۔ ہر بھارتیہ کو مفت میں ویکسین دینے کی ضرورت ہے۔ عمر ،ذات علاقہ کی تفریق نہ کرتے ہوئے سب کو ویکسین دینے کی ضرورت ہے'۔

بدھ کے روز ممتا بنرجی نے مالدہ میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے بھی یہ بات کہی تھی۔ اس سلسلے میں احتجاجی طور پر انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط بھی لکھا تھا۔

انہوں نے کہا ‘مصیبت کی اس گھڑی میں کیا ویکسین کے سلسلے میں تجارت کی جائے گی؟ مرکزی حکومت جس قیمت پر ویکسین خرید رہی ہے، اسی قیمت پر ریاستی حکومت کو ویکسین کیوں نہیں دی جارہی ہے۔ غیر سرکاری ہسپتالوں کو زیادہ قیمت کیوں ادا کرنی پڑ رہی ہے’۔

انہوں نے کہا 'ایسے حالات میں عوام کی مدد کرنے کی ضرورت ہے نہ کہ ویکسین کے سلسلے میں تجارت کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ تجارت کرنے کا وقت نہیں ہے بلکہ لوگوں کی جان بچانے کا وقت ہے۔

وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ ویکسین کی خریداری کے لیے ریاستی حکومت نے سو کروڑ کا فنڈ تیار رکھا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.