ETV Bharat / city

اقلیتیوں کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں: ممتا بنرجی - جو دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک ہے

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال میں رہنے والے تمام مذاہب کے افراد بالخصوص مسلمانوں کو کسی سے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

Mamata Banerjee said that minorities need not be afraid of anyone
'اقلیتیوں کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں'
author img

By

Published : Feb 10, 2021, 4:01 PM IST

Updated : Feb 10, 2021, 4:50 PM IST

مغربی بنگال کے شمالی دیناج پور کے رائے گنج اسٹیڈیم میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ' ہم سب ایک ملک میں رہتے ہیں، جو دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک ہے'۔

'اقلیتیوں کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں'

انہوں نے کہا کہ' جمہوری ملک میں رہنے والے تمام مذاہب کے لوگوں کو یکساں اہمیت اور مواقع حاصل ہیں، کسی کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک نہیں کیا جا سکتا ہے'۔

متا بنرجی نے کہا کہ' بنگال میں رہنے والے تمام مذاہب کے لوگ بالخصوص مسلمانوں کو کسی سے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، ترنمول کانگریس کی سربراہ کا کہنا ہے کہ' اقلیتی طبقوں کو ترقی کے موقع دیے گئے ہیں اور مستقبل میں بھی دیے جائیں گے'۔

انہوں نے کہا کہ' چند لوگ اقتدار میں آنے اور اس پر قبضہ برقرار رکھنے کے لئے اقلیتوں کو ڈرانے اور دھمکانے کی کوشش کرر ہے ہیں جو کسی بھی قیمت پر قبول نہیں ہے'۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ' مسلمانوں، گورکھا اور دوسرے اقلیت طبقے سے جڑے چند لوگوں کو پریشان کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، لیکن انہیں کامیاب ہونے نہیں دیں گے'۔

مزید پڑھیں: مغربی بنگال: منڈل پاڑہ کے ایک گھر سے تین لاشیں برآمد

عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ' اقلیتی طبقے کے بچوں کے لئے معیاری تعلیم مہیا کرانے کا انتظامات کئے گئے ہیں، اس کے علاوہ بنگال کے تقریباً ساڑھے نو لاکھ طالبات کو ٹیب یا اسمارٹ فون دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے'۔

Last Updated : Feb 10, 2021, 4:50 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.