کولکاتا: الیکشن کمیشن نے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں مرکزی فورسز کے کردار سے متعلق وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے بیانات پر نوٹس جاری کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سے سنیچر کی صبح 11 بجے تک جواب دینے کی ہدایت دی ہے۔
جمعرات کی شب نوٹس جاری کرتے ہوئے کمیشن نے کہا کہ ممتا بنرجی نے مرکزی فورسیز کے خلاف بیان بازی کرکے تعزیرات ہند کے مختلف دفعات کی خلاف ورزی کررہی ہے۔ وزیر اعلی سے کہا گیا ہے کہ وہ نوٹس کا ہفتہ کی صبح 11 بجے تک جواب دیں۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ انتخابی عمل کے دوران ممتا بنرجی نے بے بنیاد اور اشتعال انگیز بیانات دے کر مرکزی فورسیز کے خلاف نفرت پیدا کررہی ہیں۔
خیال رہے کہ وزیر اعلی ممتا بنرجی کہتی رہی ہیں کہ مرکزی فورسیس امیت شاہ کے اشارے پر کام کررہے ہیں اور ووٹروںکو دھمکانے اور بی جے پی کو ووٹ دینے کو کہہ رہی ہیں۔ اس کے علاوہ ممتا بنرجی نے ترنمول کانگریس کے امیدوار سوجاتا منڈل پر حملہ کے لیے بھی مرکزی فورسیز کو ذمہ دار ٹھہرارہی ہیں۔
دو دن قبل ہی مذہبی بنیادوں پر ووٹ مانگنے پر الیکشن کمیشن نے ممتا بنرجی کوا لیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کرکے 48گھنٹے میں جواب طلب کیا تھا۔ممتا بنرجی نے اس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ بی جے پی کے خلاف ملک کے ہر ایک شہری کو متحد ہونے کی اپیل کرتی رہیں گی۔
یواین آئی