ETV Bharat / city

گورنر سے ممتا کی شکایت، بوتھ کپچرنگ کا الزام

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات: دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران نندی گرام میں بھی تصادم۔ پولنگ بوتھ کے باہر بھارتیہ جنتا پارٹی اور ترنمول کانگریس کارکنان کے درمیان جھڑپ کی اطلاع پر وزیر اعلی ممتا بنرجی نے گورنر جگدیپ دھنکر کو فون کرکے شکایت کی۔

Mamata Banerjee Calls Governor As BJP, Trinamool Clash At Nandigram Booth

author img

By

Published : Apr 1, 2021, 5:10 PM IST

نندی گرام: دوسرے مرحلے کے تحت ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے مغربی بنگال میں ووٹنگ جاری ہے۔ اسی درمیان متعدد مقامات پر تشدد کی اطلاعات ہے۔ اسی درمیان بنگال کی ہائی پروفائل سیٹ نندی گرام سے بھی تصادم کی خبر ہے۔ یہاں ایک پولنگ بوتھ کے باہر بھارتیہ جنتا پارٹی اور ترنمول کانگریس کارکنان کے درمیان جھڑپ ہوئی، جس کے بارے میں وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ریاستی گورنر جگدیپ دھنکر کو فون کیا۔

ویڈیو

ممتا نے ان جھڑپوں کے بارے میں شکایت کی ہے۔ ممتا نے کہا کہ 'علاقے میں بیرونی افراد کی موجودگی کی وجہ سے امن و امان میں مکمل طور پر خلل پیدا ہوا ہے اور کسی بھی وقت کچھ بھی ہوسکتا ہے'۔

ممتا بنرجی نندی گرام میں اپنے نئے حریف شوبھندو ادھیکاری کے خلاف میدان میں ہیں۔ ادھیکاری یہاں سے رکن اسمبلی رہ چکے ہیں۔ ممتا نے الیکشن کمیشن سے بوتھ کپچرنگ کی شکایت کی ہے۔

خبروں کے مطابق وزیر اعلی ممتابنرجی نندی گرام میں اپنے گھر سے انتخابی کارروائی کی نگرانی کررہی تھیں، لیکن پارٹی کارکنوں نے بوتھ کپچرنگ اور دھاندلی کے الزامات لگائے، جس کے بعد وہ دوپہر تقریباً 1 بجے سے وہاں نکلیں۔ ممتا نے کہا کہ 'دوسری ریاستوں کے گنڈے آکر یہاں ہنگامہ کھڑا کررہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'میں نے صبح سے ہی 63 شکایات کی ہیں لیکن ابھی تک الیکشن کمیشن نے کوئی کارروائی نہیں کی ہے'۔

ممتا نے کہا کہ 'جو لوگ نعرے لگارہے ہیں وہ باہر کے لوگ ہیں۔ یہ لوگ بہار اور اتر پردیش سے آئے ہیں۔ ان لوگوں کو مرکز سے سیکیورٹی مل رہی ہے۔'

آج ممتا کے علاوہ پارٹی کے سینئر رہنما اور ممبر پارلیمنٹ ڈریک او برائن نے بھی بی جے پی کارکنوں پر بوتھ کپچرنگ کا الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ 'بوتھ نمبر 6، 7، 49 ، 27 ، 162، 21 ، 26، 13، 262، 256، 163، 20 میں بی جے پی کارکنوں کا بہت بڑا ہجوم تھا اور ان کارکنان نے ای وی ایم کو اپنے قابو میں لینے کی کوشش کی اور دھاندلی کرنے کی کوشش کی'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.