ETV Bharat / city

ممتا بنرجی کا کئی نئے فلاحی اسکیموں کا اعلان

ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے آج جھاڑ گرام میں ضلع انتظامیہ کی میٹنگ میں جھاڑگرام کے لئے متعدد فلاحی پروجیکٹ کا اعلان کیا۔اس کے ساتھ ہی کورونا وائرس سے تحفظات کا سنجیدگی سے خیال رکھنے کی ہدایت دی ہے۔

ممتا بنرجی کا کئی نئے فلاحی اسکیموں کا اعلان
ممتا بنرجی کا کئی نئے فلاحی اسکیموں کا اعلان
author img

By

Published : Oct 7, 2020, 9:06 PM IST

وزیر اعلی ممتا بنرجی دو روزہ جنگل محل دورے پر ہیں۔آج انہوں نے جھاڑگرام ضلع انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ اور تمام سرکاری محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

جھاڑگرام میں کورونا وائرس کی صورت حال پر انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جھاڑگرام کے لوگوں کو کورونا وائرس سے بچنے کے لئے مزید بیدار ہونے کی ضرورت ہے ساتھ ہی انہوں نے سرکاری اہلکاروں کو بھی ہدایت دی کہ کورونا سے تحفظات کے انتظامات میں مزید بہتری لائی جائے۔

انہوں جھاڑگرام کے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جھاڑگرام میں حالات زیادہ خراب ہے آپ کو زیادہ ہوشیار رہنا پڑے گا۔ماسک پہننے کی عادت ڈالیے، انتظامیہ کو بھی اس،سلسلے میں اقدامات کرنے ہوں گے۔

ممتا بنرجی مزید کہا کہ اضلاع کی ترقی کے لئے حکومت بڑے پیمانے پر کام کررہی ہے، ماؤ وادی نوجوانوں کو واپس معمول کی زندگی گزارنے کا موقع دیا گیا ہے، ان کو پولیس کی نوکری دی گئی ہے۔

اس کے بعد انہوں نے جھاڑگرام کے ترقیاتی پروجیکٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بنجر زمینوں کو زراعت کے قابل بنا کر اس پر کام کیا جا رہا ہے، چھ اضلاع میں مٹی کو زرعی قابلیت بڑھانے پر کام کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان اضلاع کے ڈھائی لاکھ نوجوانوں کو نئی نوکریوں دی جائیں گی، سنتھالی میوزیم قائم کیا جائے گا، صحافیوں کے لئے ایک مرکز قائم کیا جائے گا، جس کے لئے پانچ کٹھہ زمین دی گئی ہے، اس کی تعمیر سرکاری خرچ پر ہوگی، اس کے علاوہ انہوں نے پولیس کو مزید سرگرم رہنے کی بھی تلقین کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.