ETV Bharat / city

’ریاست کے 200 طلباء کو ہر سال انٹرشپ کا موقع فراہم کیا جائے گا‘

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے بے مثال قدم اٹھاتے ہوئے اپنے دفتر میں ریاست بھر کے مختلف حصوں کے 200طلبا کو انٹر شپ کا موقع فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Mamata Banerjee
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی
author img

By

Published : Aug 28, 2020, 10:45 PM IST

ریاست مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کے چھاتر پریشد کے ورچوئل ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ ان کی حکومت ہمیشہ طلباء کی حوصلہ افزائی کی ہے اور روزگار کے مواقع کے فراہم کرنے کیلئے مختلف اقدامات کئے ہیں۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ اس مرتبہ ان کے دفتر میں نوجوان طلباء کو انٹر شپ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ ہر سال ریاست کے مختلف حصوں سے 200 طلباء کا انتخاب کیا جائے گا۔ ان طلبا سے سی ایم او میں کام پر لے جایا جائے گا۔

وزیر اعلی نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے معاملے میں بنگال کئی دوسری ریاستوں سے آگے ہے۔ وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ اسی کے ساتھ ہی ریاستی حکومت طلبا کی حوصلہ افزائی کے لئے کئی نئے منصوبے بنائے ہیں۔

ترنمول چھاتر پریشد کے یوم تاسیس کے موقع پر ممتا بنرجی نے ورچوئل میٹنگ سے ْخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ”طلباء ملک کے مستقبل ہیں انہیں آگے آنے کا موقع فراہم کرنا چاہتی ہے، میں یہی چاہتی ہوں میرے دفتر میں کام کرنے کے بعد وہ اپنے علاقے جائیں اور کام کریں۔ انہیں سکھایا جائے گا کہ لوگوں کی مدد کس طرح کی جاتی ہے۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ ریاستی حکومت نے یہ منصوبہ طلباء کے مفاد میں اٹھایا ہے۔ممتا بنرجی نے طلبا کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ گاندھی جی کے نظریات پر چل کر ملک کی ترقی دیں۔

ترنمول رہنما نے دعویٰ کیا کہ روزگار کے مواقع پیدانے کے لئے ریاستی حکومت مسلسل کوشش کررہی ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ صرف دیگھا میں لینڈنگ اسٹیشن، سلیکن ویلی، کئی منصوبے لگائے جارہے ہیں جو آنے والے دنوں میں لاکھوں نوجوان مردوں اور خواتین کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کریں گے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.