ETV Bharat / city

ممتا بنرجی پر کورونا کے خلاف جنگ میں تعاون نہ کرنے کا الزام

author img

By

Published : May 20, 2021, 9:51 PM IST

حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی پر کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں مرکزی حکومت کے ساتھ تعاون نہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کڑی تنقید کی۔

ممتابنرجی پر کورونا کے خلاف جنگ میں تعاون نہ کرنے کا الزام

مغربی بنگال میں بی جے پی کے پوسٹر بوائے شھبندو ادھیکاری نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی پر ایک بار پھر کڑی تنقید کی۔ انہوں نے ممتابنرجی کی بات دوہراتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ کسی ایک ریاست یا پھر کسی ایک شخص کی نہیں ہے بلکہ پورے ملک کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کو چھوڑ کر ملک کی تمام ریاستیں اس وقت مرکزی حکومت کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر کورونا وائرس سے نمٹنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ شھبندو ادھیکاری کا کہنا ہے کہ ورچوئل کانفرنس کے دوران وزیراعظم نریندر مودی نے 7 میں سے 5 غیر بی جے پی حکومت والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور ضلع مجسٹریٹ سے بات چیت کی۔وزیراعظم کے کانفرنس میں تمام لوگوں کو اپنے اپنے خیالات کے اظہار کا موقع ملا، لیکن ممتابنرجی کہتی ہیں کہ ورچوئل کانفرنس کے دوران کسی کو بولنے کا موقع نہیں ملا۔ شھبندو ادھیکاری نے کہا کہ اس طرح کی بیان بازی سیاسی ہتھکنڈہ سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔ بی جے پی رہنما کا کہنا ہے کہ بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو موجودہ حالات میں سمجھداری کا مظاہرہ کرنا چاہئے کیونکہ اس وقت ملک نازک دور سے گزر رہا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کے ورچوئل کانفرنس کے بعد وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ کانفرنس کے دوران انہیں بولنے کا موقع نہیں دیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کانفرنس میں ایک ہی شخص کو بولنا ہے تو دوسروں کو بلانے کی کیا ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.