ETV Bharat / city

مالدہ: فرہاد حکیم نے کووڈ یونٹ کا افتتاح کیا - ریاستی وزیر شبینہ یاسمن

وزیر نے کہا کہ 45 بیڈز پر مشتمل کووڈ یونٹ (ہسپتال) میں آکسیجن سلینڈر اور آکسیجن کنسنٹریٹر کی سہولت ہے تاکہ مریضوں کو کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی نہ ہو۔ فرہاد حکیم کا کہنا ہے کہ اس طرح کے چھوٹے چھوٹے یونٹ (ہسپتال) قائم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تاکہ مالدہ میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال سمیت ریاست کے تمام بڑے ہسپتالوں پر پڑنے والے اضافی دباؤ کو کم کیا جا سکے۔

مالدہ: فرہاد حکیم نے کووڈ یونٹ کا افتتاح کیا

author img

By

Published : Jun 3, 2021, 9:46 AM IST

مغربی بنگال مالدہ ضلع کے شجاع پور میں کابینی وزیر فرہاد حکیم نے 45 بیڈز پر مشتمل کووڈ یونٹ کا افتتاح کیا۔ کووڈ یونٹ کی افتتاحی تقریب میں ریاستی وزیر شبینہ یاسمین اور ترنمول کانگریس کی ضلع سربراہ موسم بینظیر نور بھی موجود تھیں۔

فرہاد حکیم نے کہا کہ بڑے بڑے ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج جاری ہے اور وہاں بہت اچھا کام ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں پر سے اضافی دباؤ کم کرنے کے لئے ضلع کے تمام اہم علاقوں میں کووڈ یونٹ قائم کئے جا رہے ہیں۔

مالدہ: فرہاد حکیم نے کووڈ یونٹ کا افتتاح کیا
مالدہ: فرہاد حکیم نے کووڈ یونٹ کا افتتاح کیا

وزیر نے کہا کہ 45 بیڈز پر مشتمل کووڈ یونٹ (ہسپتال) میں آکسیجن سلینڈر اور آکسیجن کنسنٹریٹر کی سہولیات ہے تاکہ مریضوں کو کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی نہ ہو۔ فرہاد حکیم کا کہنا ہے کہ اس طرح کے چھوٹے چھوٹے یونٹ (ہسپتال) قائم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تاکہ مالدہ میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال سمیت ریاست کے تمام بڑے ہسپتالوں پر پڑنے والے اضافی دباؤ کو کم کیا جا سکے۔

ریاستی وزیر شبینہ یاسمین نے کہا کہ مالدہ میں کورونا وائرس کی تیسری لہر سے نمٹنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ اسی کے مدنظر کووڈ یونٹ سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مالدہ ضلع ترنمول کانگریس کی صدر اور رکن پارلیمان موسم بینظیر نور کا کہنا ہے کہ مالدہ ضلع میں کورونا وائرس کی دوسری لہر پوری طرح سے کنٹرول میں ہے۔ مالدہ کے ہسپتالوں میں اطراف کے اضلاع مرشد آباد، شمالی دیناج پور، جنوبی دیناج پور کے مریض علاج کے لئے آتے ہیں، یہ یونٹ ان لوگوں کی مدد کے لیے ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.