ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی حکومت کی جانب سے کورونا کی دوسری لہر پر قابو پانے کے لیے جدوجہد جاری ہے۔ جس کے پیش نظر بنگال کی حکومت نے ریاست میں گزشتہ 15 مئی سے لاک ڈاؤن نافذ کر رکھا ہے جو اگلے 15 جولائی تک نافذ رہے گا۔ موجودہ صورتحال میں بہتری آئی تو ٹھیک ورنہ لاک ڈاؤن میں توسیع کی قوی امید ہے۔
گزشتہ برس کی طرح امسال بھی عیدالاضحٰی کی تیاریاں زوروں پر ہے لیکن لاک ڈاؤن میں توسیع کا مطلب قربانی کے جانوروں کے بازار پوری طرح سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔شمالی 24 پرگنہ میں عیدالاضحیٰ سے قبل قربانی کے جانوروں کے بازاروں پر لاک ڈاؤن کا گہرا اثر پڑتا ہوا دیکھائی دینے لگا ہے۔ کاروباریوں کو امید ہے کہ عیدالاضحیٰ سے دو تین دن پہلے قربانی کے جانوروں کے کاروبار میں تیزی آئے گی'۔ شمالی 24 پرگنہ کے مسلم اکثریتی تجارتی علاقہ ٹیٹاگڑھ میں قربانی کے جانوروں کے سب سے بڑا ہاٹ لگتا ہے، لیکن گزشتہ برس کی طرح رواں برس بھی جانوروں کے کاروبار متاثر ہونے کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ قربانی سے ایک مہینہ قبل ٹیٹاگڑھ کے قربانی کے جانوروں کے ہاٹ میں خریداروں کی بھیڑ لگنی شروع ہو جاتی ہے، لیکن اس مرتبہ ایسا کچھ بھی دیکھنے کو نہیں مل رہا ہے۔جانوروں کے کارباریوں کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ سے ایک ماہ پہلے ہی جانوروں کے بازار میں رونقیں آ جاتی تھی۔ امید ہے کہ گزشتہ برس کے مقابلے اس مرتبہ کاروبار میں بہتری آنے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہاکہ یہ بات سچ ہے کہ لاک ڈاؤن کے سبب حالات خراب ہیں لیکن عیدالاضحیٰ میں ابھی وقت ہے۔ امید کرتے ہیں کہ سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔ کاروبار میں بھی بہتری کی گنجائش ہے۔
واضح رہے کہ شمالی 24 پرگنہ مغربی بنگال کا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر اضلاع ہے. شمالی 24 پرگنہ میں سب سے زیادہ کورونا کے یومیہ کیسز ریکارڈ درج کئے جاتے ہیں۔