ETV Bharat / city

مغربی بنگال: کورونا کیسز کی یومیہ تعداد 3 ہزار سے کم

author img

By

Published : Jun 18, 2021, 9:30 PM IST

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی رفتار سست پڑنے کے ساتھ ہی یومیہ کیسز کی تعداد 3000 ہزار سے بھی کم ہو گئی ہے اور شرح اموات میں نمایاں کمی آئی ہے۔

مغربی بنگال: کورونا کیسز کی یومیہ تعداد 3 ہزار سے کم
مغربی بنگال: کورونا کیسز کی یومیہ تعداد 3 ہزار سے کم

ریاست میں جاری لاک ڈاؤن تھری کا 38 واں دن تھا۔ ڈیڑھ مہینے سے جاری لاک ڈاؤن اور کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنے کی وجہ سے یومیہ کیسز اور شرح اموات میں غیرمعمولی کمی آئی ہے۔ ریاست میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے یومیہ کیسز کی تعداد 2,788 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 72 دنوں میں پہلی مرتبہ کورونا کے کیسز کی یومیہ تعداد تین ہزار سے کم ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

مغربی بنگال میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 58 لوگوں کی موت ہوئی ہے جو گزشتہ کل کے مقابلے سات کم ہے. گزرتے وقت کے ساتھ مغربی بنگال کورونا وائرس کی دوسری لہر سے نجات پانے کی دہلیز پر پہنچ چکی ہے لیکن اس کے سامنے کورونا کی تیسری لہر سے نمٹنے کا سنگین چیلنج ہے جبکہ دوسری لہر کی رفتار سست پڑنے کے باوجود کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 14،77،037 تک پہنچ چکی ہے. اس بیماری سے اب تک 17،240 لوگوں کی موت ہو ئی ہے.کورونا وائرس سے نجات پانے والے مریضوں کی تعداد 14،37،106 تک پہنچ چکی ہے۔

ظلم اور ناانصافی کے خلاف آئندہ بھی جدوجہد جاری رہے گی: آصف اقبال تنہا

ریاستی محکمہ صحت نے جون کے اواخر تک کی دوسری لہر پر مکمل طور پر قابو پانے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق کورونا وائرس کی تیسری لہر سے بچوں کے زیادہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے. اسی کے مدنظر پارک سرکس میں واقع انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کیئر یونٹ میں کوویڈ اسپیشل وارڈ، آئی سی یو وارڈ قائم کئے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.