ETV Bharat / city

کولکاتا: بایاں محاذ اور کانگریس کی مشترکہ ریلی کل - سی پی ایم نے اجلاس میں شرکت

بایاں محاذ اور کانگریس کی مشترکہ ریلی کے لیے بریگیڈ میدان تیار۔ انڈین سیکولر فرنٹ کے کارکنان بھی شریک ہوں گے۔

left and congress joint rally will be on tomorrow

author img

By

Published : Feb 27, 2021, 10:03 PM IST

بائیں محاذ کے چیرمین بمان بوس نے آج کہا ہے کہ بریگیڈ میدان میں کانگریس۔ بائیں محاذ اور عباس صدیقی کی سیکولر فرنٹ آف انڈیا کے اتحاد کی ریلی تاریخی ہوگی۔ اس سے قبل اتنی بڑی بھیڑ ریاست کے عوام نے دیکھا نہیں ہوگا۔ بمان بوس اور سی پی ایم رہنما سوجن چکرورتی نے بریگیڈ میدان کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا۔

بمان بوس نےکہا کہ جب میں اسکو ل میں طالب علم تھا اس وقت بریگیڈ میدان جواہر لعل نہرو کا جلسہ ہوا تھا۔ ہمیں اسکول سے یہاں لایا گیا تھا۔ اس موقع پر کافی بھیڑ ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کل بریگیڈ کی ریلی میں اس سے بھی زیادہ بھیڑ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کے 6 لاکھ کارکنان اس اجلاس میں آرہے ہیں۔ جب کہ کانگریس اور انڈین سیکولر فرنٹ کے کارکنان بھی اس میں شریک ہورہے ہیں۔ اس لیے کل بریگیڈ میں کل جگہ کم پڑجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر تیاریاں کی گئی ہیں۔ اسٹیج بنائے گئے ہیں۔ اسٹیج پر لیڈروں کو فاصلے کے ساتھ بیٹھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس ریلی سے ہی ہماری طاقت اور عوامی مقبولیت کا اندازہ لگادیا جائے گا۔

بمان بوس نے مزید کہا کہ 720 مائکروفونز لگائے گئے ہیں تاکہ وہ لوگ جو بریگیڈ میدان میں نہیں آسکیں گے وہ باہر سے بیٹھ کر تمام لیڈروں کی تقریر سن سکتے ہیں۔

ادھر کانگریس نے بتایا ہے کہ انہوں نے ریاست کے تمام اضلاع کے کارکنوں کو بریگیڈ تک پہنچانے کے لیے گاڑیاں تیار کرلی گئی ہے۔ یہ انتخابات دوسرے انتخابات سے بہت مختلف ہے۔ لہذا ہماری ذمہ داری ہے کہ اس ریلی کو کامیاب بنانے کے لیے بریگیڈ میں بڑی تعداد میں کارکنان کو پہنچایا جائے۔ سی پی ایم نے اجلاس میں شرکت کرنے والے کارکنوں کے لیے کھانے کے پیکٹ کا انتظام کیا ہے۔ اس فوڈ پیکٹ میں لوچی ، الورادم اور مٹھائیاں ہیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.