ETV Bharat / city

مغربی بنگال میں سرکاری ملازمین کی چھٹی 5 اکتوبر تک ملتوی - Alipore metrological department

مغربی بنگال میں 72 گھنٹوں کے دوران گلاب نامی طوفان آنے کی پیشنگوئی کے بعد ریاست بھر بالخصوص ساحلی اضلاع میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

GULAB alert
GULAB alert
author img

By

Published : Sep 26, 2021, 4:56 AM IST

گلاب نامی طوفان کے آنے کی پیشنگوئی کے بعد ریاستی حکومت نے تمام سرکاری ملازمین کی چھٹی 5 اکتوبر تک کے لئے ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔

مغربی بنگال میں 72 گھنٹوں کے دوران گلاب نامی طوفان آنے کی پیشنگوئی کے بعد ریاست بھر بالخصوص ساحلی اضلاع میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

ریاستی حکومت نے طوفان کی پیشنگوئی کے بعد متعلقہ اداروں کو احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

اسی درمیان گلاب نامی طوفان کے آنے کی پیشنگوئی کے بعد ریاستی حکومت نے تمام سرکاری ملازمین کی چھٹی 5 اکتوبر تک کے لئے ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔

ریاستی سکریٹریٹ بلڈنگ نبنو کے مطابق پیشنگوئی کے بعد تمام اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سرکاری ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملازمین کو چوبیس گھنٹوں تک ڈیوٹی پر تعینات کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے تاکہ ایمرجنسی کے دوران متعلقہ اداروں میں ملازمین کی کوئی کمی نہ ہو۔

غورطلب ہے کہ علی پور محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مغربی بنگال میں گلاب (cyclone GULAB ) نامی طوفان آنے کی پیشنگوئی کی ہے۔ اس کے لئے ساحلی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو انتباہ کیا ہے۔

اتوار کی رات ریاست میں طوفان کا اثر دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ 26 ستمبر کی رات اور 27 ستمبر کی صبح گلاب نامی طوفان مغربی بنگال کے ساحلی اضلاع سے ٹکرانے کا امکان ہے۔ اس دوران 140 سے 150 کیلو میٹر کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: Cyclone Gulab: مغربی بنگال میں یاس کے بعد اب گلاب طوفان کا خطرہ

واضح رہے کہ گزشتہ روز علی پور محکمہ موسمیات (Alipore metrological department )نے خلیج بنگال میں خطرناک طوفان کی پیشنگوئی کی تھی۔ اس کے ساتھ ساتھ خلیج بنگال میں ہواؤں کا دباؤ گہرا بن چکا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.