ETV Bharat / city

کولکاتا: عید میلادالنبیﷺ کی تیاریاں زوروں پر - گلیوں سڑکوں کی مرمت

کولکاتا و اطراف میں جشن عید میلادالنبیﷺ کے مد نظر تیاریاں شروع ہو چکی ہیں۔ جلوس محمدی ﷺ کا اہتمام تمام اصول و ضوابط کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

preparation for eid miladunbabi
کولکاتا: عید میلادالنبیﷺ کی تیاریاں زوروں پر
author img

By

Published : Oct 27, 2020, 10:39 PM IST

ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر گلیوں سڑکوں کی مرمت کی جا رہی ہے، ساتھ ہی لوگوں سے یہ اپیل بھی کی جا رہی ہے کہ وہ جلوس میں بچوں کو لانے سے گریز کریں اور سماجی دوری کا خیال رکھیں۔ عید میلادالنبیﷺ کو اب چند روز باقی رہ گئے ہیں جس کے تحت کولکاتا شہر و اطراف کے مسلم آبادی والے علاقوں میں جلوس محمدی ﷺکا اہتمام کیا جائے گا۔

کولکاتا: عید میلادالنبیﷺ کی تیاریاں زوروں پر

اس موقع کی مناسبت سے بھی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے راستوں کی مرمت کی جا رہی ہے۔عام طور پر جیسا درگا پوجا کے موقع پر دیکھا جاتاہے۔ لیکن پہلی بار ایسا ہو رہا ہے کہ عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر جلوس محمدی کے مد نظر خراب راستوں کی مرمت کی جا رہی ہے۔

preparation for eid miladunbabi
کولکاتا: عید میلادالنبیﷺ کی تیاریاں زوروں پر

ہوڑہ ضلع کے مسلم آبادی والے علاقوں میں جن راستوں سے جلوس محمدی کا گزر ہوگا ان راستوں کی مرمت کی جا رہی ہے۔ساتھ جلوس محمدی میں شامل ہونے والوں کے لیے خصوصی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

اس تعلق سے مقامی علماء کرام اور پولیس انتظامیہ کے مابین ایک میٹنگ ہوئی جس میں جلوس محمدیﷺ کے راستے اور جلوس میں شامل ہونے والے افراد کے لئے اصول و ضوابط طے کئے گئے۔

مقامی کونسلر ریاض احمد نے بتایا کہ' برسوں سے گھسٹری کے بھوٹ بگان اور بیلور کے علاقوں میں جلوس محمدی کا اہتمام کیا جاتا رہا ہے۔رواں برس بھی جلوس محمدیﷺ کا اہتمام مقامی علماء کرام کی قیادت میں کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں ہوڑہ پولیس پوری طرح تیار ہے۔لیکن اس بار جلوس محمدیﷺ مختصر اور قدرےمختلف ہوگا۔

مزید پڑھیں:

میرٹھ: حکومت سے عید میلادالنبیﷺ جلوس نکالنے کا مطالبہ

جلوس محمدی میں سماجی دوری کا خاص خیال رکھنا ہوگا ساتھ ہی جلوس میں بچوں اور عمردراز افراد کو لانے سے منع کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.