کولکاتا: مغربی بنگال کے شہری ترقیاتی وزیر فرہاد حکیم نے بھارت بند کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کی پالیسیوں کی مخالفت کرنے والی تنظینوں کے اصولوں کی حمایت کی جاسکتی ہے لیکن بند کی سیاست کی نہیں کی جا سکتی۔
![Kolkata: irhad hakim opposed nationwide strike policy](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/wb-hgl-panduastrike-7203418_26112020090650_2611f_1606361810_396.jpg)
مزید پڑھیں: ٹریڈ یونینز کی ہڑتال سے سرکاری بینکوں کے کام کاج متاثر
وزیر کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال میں بند کی سیاست برسوں پرانی ہے لیکن اب یہ کارگر نہیں ہے۔ اس سے کسی کو کوئی فائدہ نہیں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کی مخالفت کی جا سکتی ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے بھارت بند کرکے عوام کی پریشانیوں میں اضافہ کیا جائے۔
ریاستی وزیر کے مطابق پالیسی کی مخالفت کرنی ہے اور مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ کیونکہ عوام مخالف پالیسیوں سے کسی کو کوئی فائدہ نہیں ہو سکتا ہے۔
کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے چیف ایڈمنسٹریٹو بورڈ کے چیف فرہاد حکیم کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت ہر ملکی اداروں کو غیرملکیوں کے حوالے کرنا چاہتی ہے۔
![Kolkata: firhad hakim opposed bandh policy](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/westbengal-stateministeropposedbandhpolicy-wbur10001_26112020200819_2611f_1606401499_1076.jpg)