ETV Bharat / city

کولکاتہ: ہندو ہوں لیکن اسلام کا غیر معمولی احترام کرتا ہوں، جیوتی پریہ ملک

ریاستی وزیر جیوتی پریہ ملک نے کہا کہ بھارت ایک سیکولر ملک ہے اور مغربی بنگال اس کی سب سے بڑی مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'میں چیخ چیخ کر کہہ رہا ہوں کہ ایک ہندو ہونے کے باوجود مجھے مسلمانوں سے غیر معمولی لگاؤ ہے اورآئندہ بھی رہے گا۔'

جیوتی پریہ ملک
جیوتی پریہ ملک
author img

By

Published : Oct 28, 2021, 1:32 PM IST

Updated : Oct 29, 2021, 2:22 PM IST

مغربی بنگال میں 30 اکتوبر کو چار اسمبلی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔

حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے سینئر رہنما اور وزیر جیوتی پریہ ملک نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ریاست کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

جیوتی پریہ ملک

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے دل میں ایک ہندو ہونے کے باوجود اسلام مذہب اور مسلمانوں کے لئے اعلیٰ احترام رکھتے ہیں۔

ریاستی وزیر جیوتی پریہ ملک نے کہا کہ بھارت ایک سیکولر ملک ہے اور مغربی بنگال اس کی سب سے بڑی مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'میں چیخ چیخ کر کہہ رہا ہوں کہ ایک ہندو ہونے کے باوجود مجھے مسلمانوں سے غیر معمولی لگاؤ ہے اورآئندہ بھی رہے گا۔'

انہوں نے کہا کہ وہ ایک ہندو ہونے کے باوجود ان کے دل میں اسلام مذہب اور مسلمانوں کے لئے اعلیٰ احترام رکھتے ہیں۔ کیونکہ بنگال کی سرزمین سیکولرازم کی عمدہ مثال ہے۔ یہاں رابندر ناتھ ٹائیگور اور قاضی نذرالاسلام کو ماننے والے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں رہنے والے نہ صرف مسلمان بلکہ تمام مذاہب کے لوگوں کے پاس یکساں مواقع ہیں۔ تمام لوگ خوش ہیں۔ اس کی سب سے بڑی وجہ قومی یکجہتی ہے۔

ترنمول کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ بنگال کی سرزمین رابندر ناتھ ٹائیگور، ودیا ساگر، سوامی ویوکاناندا اور قاضی نذرالاسلام کی ہے جہاں تمام مذاہب کے لوگوں کے خون میں سیکولرازم ہے۔

مزید پڑھیں:کولکاتا میں مسلم تنظیموں کا احتجاج آج

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ضمنی انتخابات کی طرح اس مرتبہ بھی ترنمول کانگریس کو تمام سیٹوں پر ریکارڈ کامیابی ملے گی۔ بی جے پی کا زمانہ لد چکا ہے بس اب وقت کا انتظار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں مغربی بنگال میں بی جے پی کی ایک سیٹ بھی نہیں بچے گی۔ 2024 میں بی جے پی کا صفایا ہوجائیگا۔

Last Updated : Oct 29, 2021, 2:22 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.