شمالی 24 پرگنہ کے گیارولیا ٹاؤن میں ریاستی حکومت کی اسکیم سبوج ساتھی منصوبہ (Sabuj Sathi Scheme) کے تحت گارولیا میونسپلٹی احاطے میں 584 طالبات کے درمیان سائیکل تقسیم کی گئی۔ اس اسکیم سے استفادہ کرنے والی طالبات میں اقلیتی طبقے کی لڑکیاں بھی بڑی تعداد شامل تھیں۔
گارولیا میونسپلٹی کےتحت آنے والے تمام اسکولز کے طالبات کو اس منصوبے کے تحت دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والی طالبات کو سائیکل دی جاتی ہے تاکہ وہ بغیر کسی پریشانی کے اسکول پہنچ سکے۔
گارولیا میونسپلٹی ایڈمنسٹریٹو بورڈ کے سربراہ رابن داس نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سبوج ساتھی اسکیم مغربی بنگال کے ترقیاتی منصوبوں میں سے ایک ہے جس سے طالبات کو فائدہ پہنچایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہ اس منصوبے کا یہ ساتواں ایڈیشن ہے۔
اس منصوبے کے تحت گارولیا میونسپلٹی کی آج 584 طالبات کے درمیان سائیکل تقسیم کی گئی۔ مستقبل میں اور بھی طالبات کو سائیکل دی جائے گی۔
دوسری طرف طالبات نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج بہت خوش ہیں۔ گھر سے اسکول اور اسکول سے گھر آنے جانے میں آسانی ہو گی۔ سائیکل سے اسکول آنے سے وقت بچ سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:
کولکاتہ: صفائی ملازمین کی ہڑتال ختم
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی لڑکیوں میں تعلیم کو لے کر یکے بعد دیگرے کئی منصوبوں کا اعلان کر چکی ہیں۔