ETV Bharat / city

Jagdeep Dhankar invited Mamata Banerjee: جگدیپ دھنکر نے ممتا بنرجی کو سامنے بیٹھ کر بات چیت کرنے کی دعوت دی

author img

By

Published : Mar 29, 2022, 10:48 PM IST

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے وزیر اعلی ممتا بنرجی کو خط لکھ کر ریاست میں حالیہ دنوں پیش ہوئے واقعات اور اسمبلی میں اراکین اسمبلی کے درمیان مارپیٹ پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے سامنے بیٹھ کر بات چیت کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے عوامی ذرائع ابلاغ ٹویٹ پر خط کو جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ریاست میں سیکوریٹی کی صورتحال سنگین ہے West Bengal Governor Write a Letter on Chief Minister Mamata Banerjee to Met۔

Jagdeep Dhankar invited Mamata Banerjee to sit in front and talk

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو رامپور ہاٹ سانحہ اور اسمبلی میں ارکان کے درمیان مار پیٹ کے واقعے پر آمنے سامنے بیٹھ کر بات کرنے کی دعوت دی۔ گورنر اور ممتا بنرجی کے درمیان تلخ تعلقات اور لفظی جنگ کوئی نئی بات نہیں ہے Jagdeep Dhankar invited Mamata Banerjee to sit in front and talk۔

گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ گورنر اور وزیر اعلیٰ کے درمیان جاری لفظی جنگ میں شدت ضرور آئی ہے۔ رامپور ہاٹ سانحہ اور اسمبلی میں ارکان اسمبلی کے درمیان مار پیٹ کے بعد دونوں اعلیٰ عیدیداران کے درمیان ایک بار پھر نوک جھونک شروع ہو چکی ہے۔ اسی درمیان مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو رامپور ہاٹ سانحہ اور اسمبلی میں ارکان کے درمیان مار پیٹ کے واقعے پر آمنے سامنے بیٹھ کر بات کرنے کی دعوت دی۔

گورنر جگدیپ دھنکر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ریاست میں سیکوریٹی کی صورتحال سنگین ہے۔ دیکھنے سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ سب کچھ ٹھیک ٹھاک چل رہا ہے لیکن اندر سے ایسا ماحول ہے کسی بھی وقت کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ ریاست کے ذمہ داران ایمانداری سے فرائض انجام دینے میں کوتاہی برت رہے ہیں جس کی وجہ سے رامپور ہاٹ سانحہ جیسا واقعہ پیش آیا۔

ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو اضافی ذمہ داری کے ساتھ کام کرنا چاہیے تاکہ حالات کو جلد سے جلد قابو میں کیا جا سکے۔ ایسے حالات بنانے کی ضرورت ہے جس سے عام لوگوں کی زندگی محفوظ رہ سکے۔ گورنر جگدیپ دھنکر نے مزید کہا کہ اسمبلی میں اجلاس کے دوران ارکان اسمبلی کے درمیان جو کچھ بھی ہوا اس پر بے حد افسوس ہے۔ عوام کے منتخب نمائندوں کو اسمبلی میں کچھ بھی کرنے سے پہلے غور و فکر کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ رامپور ہاٹ سانحہ اور اسمبلی میں اجلاس کے دوران مار پیٹ کے واقعے پر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے ساتھ آمنے سامنے بیٹھ کر بات کرنا چاہتے ہیں۔ اس سے کئی اہم اور حساس موضوع پر بحث ہو سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.