ETV Bharat / city

انڈین سیکولر فرنٹ کے رہنما نوشاد صدیقی کو مخالفت کا سامنا - پیرزادہ عباس صدیقی

جنوبی 24 پرگنہ کے بھانگوڑ میں انڈین سیکولر فرنٹ کے امیدوار نوشاد صدیقی کو مقامی لوگوں کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔

انڈین سیکولر فرنٹ کے رہنما نوشاد صدیقی کو مخالفت کا سامنا

author img

By

Published : Apr 10, 2021, 3:04 PM IST

مغربی بنگال کے سات اضلاع کی 44 اسمبلی نشستوں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کے درمیان چوتھے مرحلے کی ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

حکمران جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں نے چوتھے مرحلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے اپنی اپنی پوری طاقت جھونک دی ہے۔

چوتھے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران جنوبی 24 پرگنہ کے بھانگوڑ میں انڈین سیکولر فرنٹ کے بانی پیرزادہ عباس صدیقی کے بھائی نوشاد صدیقی (امیدوار) کو مقامی باشندوں کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔

بھانگوڑ میں پولنگ اسٹیشن کے قریب مقامی باشندوں نے انڈین سیکولر فرنٹ کے امیدوار نوشاد صدیقی کے خلاف احتجاج کیا اور ناکہ بندی کر دی۔ مظاہرین میں خواتین بھی شامل تھیں۔

مقامی باشندوں کا ماننا ہے کہ انڈین سیکولر فرنٹ کے رہنما نوشاد صدیقی کی وجہ سے علاقے میں کشیدگی پھیلی ہے۔ مقامی باشندوں نے آئی ایس ایف کے رہنما نوشاد صدیقی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ان پر علاقے میں گھومنے پر پابندی عائد کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

دوسری جانب نوشاد صدیقی نے کہا ہے کہ ’’یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے، ترنمول کانگریس کے کہنے پر چند لوگوں نے احتجاج کیا، اس سے ہم پر کوئی اثر پڑنے والا نہیں ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.