ETV Bharat / city

بھانگوڑ اسمبلی حلقے سے آئی ایس ایف کے نوشاد صدیقی کی جیت - آئی ایس ایف کے نوشاد صدیقی کی جیت

جنوبی 24 پرگنہ کے بھانگوڑ اسمبلی حلقے سے انڈین سیکولر فرنٹ کے امیدوار نوشاد صدیقی جیت کا پرچم لہرانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

بھانگوڑ اسمبلی حلقے سے آئی ایس ایف کے نوشاد صدیقی کی جیت

author img

By

Published : May 2, 2021, 8:49 PM IST

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 کی گنتی کا سلسلہ جاری ہے۔ ترنمول کانگریس کو واضح اکثریت مل چکی ہے اور تیسری مرتبہ پھر سے حکومت بنانے کے لیے تیار ہے۔

ترنمول کانگریس ابھی تک 212 سیٹوں پر برقرار ہے جبکہ بی جے پی 78 سیٹوں پر آگے ہے۔ بی جے پی کو اس مرتبہ 75 سیٹوں کا فائدہ ہوا ہے۔

دوسری طرف لیفٹ فرنٹ اور کانگریس کو اسمبلی انتخابات 2021 میں کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ انڈین سیکولر فرنٹ کو ایک سیٹ پر کامیابی ملی ہے۔

جنوبی 24 پرگنہ کے بھانگوڑ اسمبلی حلقے سے انڈین سیکولر فرنٹ کے امیدوار نوشاد صدیقی جیت کا پرچم لہرانے میں کامیاب ہوئے ہیں.

بھانگوڑ اسمبلی حلقے سے جیت حاصل کرنے کے بعد انڈین سیکولر فرنٹ کے نوشاد صدیقی نے عوام کو مبارکباد دی ہے.

انہوں نے کہا کہ یہ جیت ہمارے لئے اہم ہے. اس کی مدد سے اسمبلی میں انڈین سیکولر فرنٹ کی موجودگی درج کرائی جائے گی۔

انڈین سیکولر فرنٹ کی مایوس کن کارکردگی کے مظاہرے کو لے کر نوشاد صدیقی کا کہنا ہے کہ ہماری پارٹی پہلی مرتبہ انتخابی میدان میں اتری تھی. جیت ہار ہوتی ہے. اگلے انتخابات میں اس سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گے ۔

اسمبلی انتخابات میں لیفٹ فرنٹ اور کانگریس کا اسمبلی انتخابات 2021 میں صفایا ہو چکا ہے. متحدہ اتحاد کے تمام بڑے رہنماؤں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے.

دوسری طرف آل انڈیا کانگریس کے بھی تمام رہنماؤں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے. کانگریس کے لئے کہیں سے کوئی اچھی خبر نہیں آ رہی ہے.

فرفرہ شریف کے پیرزادہ عباس صدیقی کی پارٹی انڈین سیکولر فرنٹ اسمبلی انتخابات 2021 کے دوران کہیں بھی نظر نہیں آ رہی ہے۔

عباس صدیقی سمیت لیفٹ فرنٹ اور کانگریس کے اعلیٰ رہنما ممتابنرجی کی غیر معمولی کامیابی کے درمیان لاپتہ ہو گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.