ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے ایک پرائیوٹ بیلے ویو کلینک میں زیر علاج بنگلہ فلموں کے مشہور اداکار سمترا چٹرجی کی مختصر علالت کے بعد موت واقع ہو گئی۔
آپ کو بتادیں کہ' سمتراچٹرجی کو گذشتہ ماہ 6 اکتوبر کو بخار اور سانس لینے میں تکلیف کی شکایت پر ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ علاج کے دوران وہ کورونا وائرس مثبت پائے گئے تھے۔ تب سے اب تک وہ پرائیوٹ ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
بزرگ اداکار سمترا چٹرجی کی موت پر بنگلہ فلموں کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ نے بھی تعزیت کا اظہار کیا۔
تفصیل کے مطابق سمتراچٹرجی کی پیدائش 1935 میں ہوئی۔ وہ ایک ذہین طالب علم تھے سمترا چٹرجی نے سنہ 1959 سےاپنی فلمی کیرئیر کا آغاز کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے کامیابیوں کی بلندی پر پہنچ گئے۔
مزید پڑھیں:
کولکتہ کے نیو ٹاون علاقے میں آتشزدگی
واضح رہے کہ سمتراچٹرجی کو گذشتہ ماہ 6اکتوبر کو بخار اور سانس لینے میں تکلیف کی شکایت پر ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا علاج کے دوران انہیں کورونا وائرس سے متاثرپائے گئے تھے۔ جس کے بعد آج ان کی موت ہوگئی۔