ETV Bharat / city

I League Tournament Start in West Bengal: مغربی بنگال میں آئی لیگ ٹورنامنٹ کا آغاز - Which team won the I-league in the 2021 cycle?

مقبول فٹبال ٹورنامنٹ آئی لیگ کا آغاز آج سے مغربی بنگال میں ہو رہا ہے، جس میں محمد اسپورٹنگ اور رئیل کمشیر ایف سی اپنی اپنی مہم کا آغاز کریں گے Mohammedan Sporting and Real Kashmir F C Competition Between۔

I League Tournament Start in West Bengal

author img

By

Published : Dec 27, 2021, 11:34 AM IST

محمڈن اسپورٹنگ Mohammedan Sporting اور رئیل کشمیر ایف سی Real Kashmir FC کی ٹیمیں آئی لیگ 22-2021 I League میں اپنی اپنی مہم کا آغاز کرنے کے لئے میدان میں اتریں گی۔

ملک کے مقبول فٹبال لیگ آئی لیگ 22-2021 سیزن کا آغاز ہو چکا ہے۔ کووڈ 19 کی وجہ سے ٹورنامنٹ کے بیشتر مقابلے مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ میں واقع سالٹ لیک اسٹیڈیم، نئی ہٹی اسٹیڈیم اور ندیا ضلع کے کلیانی میں واقع کلیانی میونسپل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

ویڈیو دیکھیے
سوموار کے روز آئی لیگ کی دو ٹیمیں کولکاتا فٹبال لیگ چمپیئن محمڈن اسپورٹنگ اور آئی ایف اے شیلڈ فاتح رئیل کشمیر ایف سی آئی لیگ میں اپنی مہم کی شروعات کریں گی۔محمڈن اسپورٹنگ کی ٹیم اپنے پہلے میچ میں دہلی کے کلب سدیوا ایف سی کے خلاف شمالی 24 پرگنہ کے نئی ہٹی فٹبال اسٹیڈیم میں اترے گی۔ یہ میچ شام ساڑھے سات بجے کھیلا جائے گا۔ایک ہفتے کے کورنٹائن کے بعد محمڈن اسپورٹنگ کے کھلاڑی ترو تازہ ہو کر آئی لیگ 22-2021 سیزن کے پہلے میچ کے لئے میدان میں اتریں گے۔ دوسری طرف محمڈن اسپورٹنگ نے بوسنیا ہرزیگووینا Bosnia Herzegovina کے فٹبالر سے معاہدہ کرنے کے ساتھ ہی غیر ملکی کھلاڑیوں کا کوٹہ مکمل کر لیا۔دہلی کے کلب سدیوا ایف سی بھی میزبان ٹیم کو سخت آزمائش سے دو چار کرنے کے ارادے سے میدان میں اترے گی۔

مزید پڑھیں:

دوسری طرف بنگال کو اپنا دوسرا ہوم گراؤنڈ بنا چکا ریئل کشمیر ایف سی کلب اور ایزوال ایف سی کا Competition between Mohammedan Sporting and Real Kashmir F C میچ ندیا ضلع کے کلیانی میں واقع کلیانی میونسپل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
کشمیر کلب آئی لیگ میں اپنی مہم کا فاتحانہ آغاز کرنے کے لئے پرعزم ہے لیکن حریف ٹیم ایزوال ایف سی کو کسی بھی قیمت پر نظرانداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ متوقع ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.