ETV Bharat / city

ممتا بنرجی کے سینکڑوں حامی ایس ایس کے ایم ہسپتال پہنچے، احتجاج شروع - ممتا بنرجی

ممتا بنرجی کو ہاتھ، پاؤں اور کاندھے میں چوٹ آئی ہے۔ حادثے کے فوراً بعد انہیں علاج کے لئے کولکاتا لایا گیا۔ فی الحال ممتا بنرجی کولکاتا کے ایس ایس کے ایم ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

پروٹیسٹ
پروٹیسٹ
author img

By

Published : Mar 11, 2021, 1:54 AM IST

مغربی بنگال کے نندی گرام علاقے میں آج وزیر اعلی ممتا بنرجی پر حملے کے بعد سینکڑوں حامیوں نے ایس ایس کے ایم ہسپتال کے باہر جمع ہو کر حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

ممتا بنرجی کی عیادت کے لئے ترنمول کانگریس کے رہنما فرہاد حکیم، سجیت بوس ودیگر رہنما پہنچے ہوئے ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انہیں علاج کے لیے دو دن تک ہسپتال میں رکھا جائے گا۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیر اعلی ممتا بنرجی پر آج ان کے اسمبلی حلقہ نندی گرام میں انتخابی مہم کے دوران مبینہ طور پر حملہ کیا گیا ہے۔ ممتا بنرجی نے خود حملے کے بعد بیان دیا تھا کہ ان پر سازش کے تحت حملہ کیا گیا ہے۔

ممتا بنرجی کے سینکڑوں حامی پہنچے ایس ایس کے ایم ہسپتال، احتجاج شروع

ممتا بنرجی کو ہاتھ، پاؤں اور کاندھے میں چوٹ آئی ہے۔ حادثے کے فوراً بعد انہیں علاج کے لئے کولکاتا لایا گیا۔ فی الحال ممتا بنرجی کولکاتا کے ایس ایس کے ایم ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

وہیں ممتا بنرجی کے حامیوں کا کہنا ہے 'بنگال کے امن و امان کو بگاڑنے کے لئے ہی یہ سب کیا گیا ہے۔ بنگال میں اس طرح کی سیاست ہمیں نہیں چاہئے۔ بنگال کو سونار بنگلہ صرف ممتا بنرجی بنا سکتی ہیں۔ ہمیں ترقی چاہئے، تشدد نہیں'۔

یہ بھی پڑھیے
انتخابی مہم کے دوران ممتا زخمی، حملے کی سازش کا الزام

انہوں نے کہا 'ممتا بنرجی پر حملے کے لئے بی جے پی ذمہ دار ہے۔ جب تک ممتا بنرجی صحت یاب ہو کر گھر لوٹتی، تب تک احتجاج جاری رہے گا'۔

دوسری جانب بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر جب ممتا بنرجی کی عیادت کو پہنچے تو ممتا کے حامیوں کی جانب سے 'گو بیک' کے نعرے لگائے گئے۔ ممتا بنرجی فی الحال ایس ایس کے ایم ہسپتال کے ووڈ برن بلاک میں زیر علاج ہیں۔ ان کی حالت ابھی پہلے سے بہتر بتائی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.